Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

برازیل نے پری کوارٹر فائنل میں فتح پیلے کے نام کردی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7 th Dec.

دوحہ ،6دسمبر:برازیل کی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف پری کوارٹر فائنل جیتنے کے بعد یہ مقابلہ برازیل کے معروف کھلاڑی پیلے کے نام کردیا، پیلے ان دنوں موت و حیات کی کشمکش سے گزر رہے ہیں۔دوحہ میں کھیلے گئے میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو چار ایک سے ٹھکانے لگایا، اس فتح کا جشن مناتے ہوئے برازیلین کھلاڑی معروف فٹ بالر پیلے کی تصویر والا بینر میدان میں لے آئے۔پیلے ان دنوں علیل ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں، اس فتح کے ذریعے انہوں نے یہ پیغام دیا کہ فٹ بال ٹیم سمیت پوری برازیل قوم آپ کے ساتھ ہے اور اپنے اسٹار کھلاڑی کی صحت یابی کے لیے دُعاگو بھی ہے۔دوسری جانب جنوبی کوریا کیخلاف میچ میں برازیلین ٹیم نے ایک انوکھا ریکارڈ بھی قائم کردیا، ورلڈ کپ کی تاریخ میں وہ تینوں گول کیپرز سمیت تمام 26 کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران کھلانے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper