Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

برطانیہ میں برف باری، زمینی اور فضائی سفر میں مشکلات

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 12 th Dec.

لندن، 12 دسمبر :برطانیہ کے مختلف حصوں میں برف باری کے باعث زمینی اور فضائی سفر میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گلوسٹر شائر میں سڑک پر برف کے باعث کئی گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق گلوسٹر شائر میں ڈرائیورز گاڑیاں سڑکوں پر چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو گئے۔برطانوی میڈیا نے کہا کہ کینٹ اور ویسٹ مڈلینڈز میں ٹرین سروس متاثر ہوگئیں جبکہ اسٹینسٹڈ ایئر پورٹ اور گیٹ وک ایئر پورٹ کے رن ویز پروازوں کے لیے بند ہیں۔برف باری کے باعث لندن کا ٹرافلگر اسکوائر فاونٹین بھی جم گیا ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین سردی کی پیش گوئی کی گئی تھی جبکہ ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا۔

 

About the author

Taasir Newspaper