Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec
رائے پور،2دسمبر:چھتیس گڑھ کے بستر ضلع میں جمعہ کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ جگدل پور شہر کے مال گاوں میں ریت کی کان دھنسنے سے سات لوگوں کی موت ہوگئی۔ کئی مزدور ابھی بھی کان میں پھنسے ہیں۔ جانکاری حاصل ہوتے ہی این ڈی آر ایف کی ٹیمیں وہاں پہنچی ہیں اور راحت بچاو کام شروع کیا۔ مہلوکین میں چھ خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ پانچ لوگوں کی موت کان کے اندر ہی ہوگئی تھی جبکہ دو لوگوں نے اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا۔ حادثہ کو لے کر ریاست کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔حادثہ کو لے کر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ جگدل پور کے مال گاؤں میں ایک کان میں حادثہ کے دوران چھ مزدوروں کی افسوسناک موت کی خبر ملی ہے۔ بھگوان مہلوکین کی روح کو سکون دیں اور ان کے اہل خانہ کو ہمت دے۔ ساتھ ہی زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ دیگر پھنسے ہوئے لوگ بحفاظت نکلیں، ایسی دعا ہے۔اکثر مقامی لوگ چھوئی کان میں گھس کر اس کو کھود کر نکالتے ہیں۔ اس کی کان چونا پتھر سے کمزور ہوتی اور حادثہ کا امکان برقرار رہتا ہے۔