Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.
برسلز، 8دسمبر:فیفا ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد بلجیم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بلجیم کی ٹیم گروپ اسٹیج کے مرحلے سے آگے نہیں جا سکی تھی۔رپورٹس کے مطابق ایڈن ہیزرڈ نے گروپ ایف میں تینوں میچز کھیلے تاہم وہ کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ ایف میں بلجیم نے کینیڈا کو ہرایا تھا ،جبکہ مراکش سے اسے شکست اور کروشیا کے خلاف میچ برابر رہا تھا۔ایڈن ہیزرڈ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈن ہیزرڈ نے 2008 میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔