Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دینیات

بچوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا والدین کی ذمہ داری:مولانا محمد عابد صاحب الجامعی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14 th Dec.

بچوں کو صحیح تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا والدین کی ذمہ داری ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے۔دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔مذکورہ خیالات کا اظہار مدرسہ ریاض العلوم شدودھن گاؤں پالیکا وارڈ نمبر 6 کے مدرس مولانا محمد عابد صاحب الجامعی رمواپور میں اصلاح معاشرہ کانفرنس میں دوران خطابت  کیا ۔انہوں نے بچوں کی پیدائش سے لیکر بلوغت تک کے سبھی ادوارکے مذہبی مسائل پر تفصیلی خطاب کیا اور کہا کہ تعلیم کے بغیر انسان کی زندگی ناقص اور نامکمل ہے۔اس لئے تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔بچے کو کلمہ توحید کے ساتھ قرآن وحدیث کی تعلیم دینا نماز روزے کا پابند بنانا ضروری ہے اور بالغ ہو جانے کے بعد اسے مناسب رشتے میں بندھنا سنت ہے ۔  عوام الناس سے مخاطب ہوکر مولانا عرفان منوری نے کہا کہ نماز کی پابندی کیجئے ،نماز تمام برائیوں سے روکتی ہے۔نماز فرض ہے قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال کیا جائے گا ۔جناب افضل حسین صاحب نے کہا کہ غیبت بہت ہی خراب چیز ہے اس سے پر ہیز کریں ان کے علاوہ مولانا حنان صاحب سلفی مولان ارشاد احمد جامعی مولانا محمد نسیم المدنی
وغیرہ نے خطاب کیا ۔شاعر اسلام عطاء اللہ شاہ سدھارتھ نگری ،حافظ عثمان ساجد ،مولانا عثمان یوسفی بھی مشتاق احمد سلفی پرویز احمد ریاضی ،مولانا پرویز المدنی ،عبداللہ محمدی ،حافظ شکیل احمد صاحب سلفی
وغیرہ  کو بھی اپنا اپنا  کلام پیش کرنے کا موقع دیاگیا،اس طرح کانفرنس بحسن و خوبی تکمیل تک پہنچا ۔

About the author

Taasir Newspaper