Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 20th Dec.
مغربی چمپارن، 20 دسمبر: بہار کے مغربی چمپارن ضلع کے بگہا کے رام نگر میں محکمہ ایکسائز کے ساتھ چھاپہ ماری کرنے گئی پولیس ٹیم پر گاو?ں والوں نے حملہ کر دیا۔ اس واقعے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ وہیں شراب اسمگروں نے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ تین زخمی پولیس اہلکاروں کا علاج پرائمری صحت مرکز رام نگر میں جاری ہے۔
واقعہ رام نگر تھانہ علاقہ کے دھنگاڑ ٹولہ کا ہے جہاں محکمہ ایکسائز کی ٹیم کے ساتھ چھاپہ ماری کرنے گئی پولیس ٹیم پر گاو?ں والوں نے حملہ کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شراب بنانے اور بیچنے کی اطلاع پر محکمہ ایکسائز اور مقامی پولیس فورس کی ٹیم صبح چھاپہ ماری کرنے پہنچی تھی جہاں پولیس اہلکاروں کو تاجروں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔
شراب تاجروں نے پولیس اہلکاروں پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کیا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر سب ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ واضح ہو کہ جیسے ہی ٹیم شراب کے لیے چھاپہ ماری کرنے پہنچی، تبھی گاو?ں والوں نے اچانک حملہ کر دیا اور گاڑی کومکمل طور پر نقصان پہنچایا۔ کئی پولیس والوں نے بھاگ کر جان بچائی۔
واقعہ کے بعد پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس نے موقع سے کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ محکمہ ایکسائز کی انسپکٹر ممتا کماری نے بتایا کہ جیسے ہی ٹیم وارڈ 3 میں چھاپہ ماری کے لیے پہنچی تو خواتین نے محکمہ ایکسائز کی گاڑی پر حملہ کر کے اسے نقصان پہنچایا۔ اس حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔