Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

بگ باس- 16 کے اس کنٹسٹنٹ پر فدا ہوئیں گوہر خاں، تعریفوں کے پل باندھے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

کلرز ٹی وی پر نشر ہونے والا مشہور رئیلٹی شو بگ باس 16 ان دنوں موضوع بحث ہے۔ سلمان خان اس شو کو ہوسٹ کر رہے ہیں اور اس شو کو ناظرین میں کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ شو میں آئے روز نئے ٹوئسٹ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ دریں اثنا، بگ باس ۔7 کی فاتح اور اداکارہ گوہر خان نے شو کے کنٹسٹنٹ انکت گپتا کے حوالے سے اپنا ردعمل دیا ہے۔ گوہر خان نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا- ‘مجھے بہت خوشی ہوگی اگر انکت گپتا بگ باس 16 کی ٹرافی جیتیں۔ مجھے ان کا ایٹی ٹیوڈ بہت پسند ہے‘۔
گوہر کے اس ٹویٹ پر صارفین شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ شو میں انکیت کے کھیل کو ناظرین بہت پسند کر رہے ہیں۔ وہیں گوہر سے پہلے بھی کئی مشہورسلیبسنے انکت کے گیم پلے کی تعریف کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان خود بھی کئی بار انکت گپتا کے کھیل کو درست قرار دے چکے ہیں۔ انکت بھی شو میں بہت اچھا کھیل رہے ہیں اور اب ہر معاملے پر اپنی رائے دیتے نظر آ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سلمان خان کے شو میں نامنیشن کا ٹاسک ہوا تھا جس کے بعد ٹینا دتہ، شالین بھنوٹ، ساجد خان اور شیو ٹھاکرے کو گھر سے بے دخلی کے لیے نامینیٹ کیا گیا تھا۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس ہفتے کے آخر میں اس گھر سے کس کو بے دخل کیا جاتا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper