Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش ہوم سیریز: شکیب الحسن کے جال میں ’بھارتی سو ُرما‘ بے دَم ، شکیب کا خاص ریکارڈ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5 th Dec

ڈ ھاکہ ،4دسمبر : بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کیخلاف پہلے میچ میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم سابق کپتان شکیب الحسن کے سامنے بے بس نظر آئی، انہوں نے اکیلے ہی ٹیم انڈیا کی بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی۔ کپتان روہت شرما اور کوہلی کی وکٹ شکیب نے حاصل کی۔ اس میچ کے دوران اپنا پنجہ کھولنے کے ساتھ ہی انہوں نے وکٹیں لینے کے معاملے میں سابق پاکستانی اسپنر کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے 10 اوورز میں 36 رنز دے کر مجموعی طور پر 5 وکٹیں حاصل کی۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے 5 اہم وکٹ اپنے نام کئے۔ کپتان روہت شرما، کوہلی، واشنگٹن سندر، شاردول ٹھاکر اور دیپک چاہر ان کے اسپن کے جال میں پھنس گئے۔ یہ پانچوں ٹیم انڈیا کے لیے بڑی اننگز کھیلنے کے قابل تھے۔شکیب نے انڈیا کے خلاف میرپور ون ڈے میں 5 وکٹیں لے کر اسپیشل کلب میں جگہ بنائی۔ وہ ٹیم انڈیا کیخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹس میں ایک اننگز میں 5 وکٹ لینے والے پہلے گیند باز بن گئے ہیں۔پاکستان کے ثقلین مشتاق، سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن، انگلینڈ کے ایشلے جائلز اور سری لنکا کے اجنتا مینڈس نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ سابق سری لنکن اسپنر متھیا مرلی دھرن کے پاس ہے۔ انہوں نے ون ڈے میں مجموعی طور پر 534 وکٹیں حاصل کی ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے کل 395 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ تیسرے نمبر پر ہندوستان کے تجربہ کار اسپنر انیل کمبلے کا نام آتا ہے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 337 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ شکیب الحسن اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، انہوں نے پاکستان کے ثقلین مشتاق کی 288 وکٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper