Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

بھارت جوڑو یاترا جمہوریت کی آواز ہے: راہل گاندھی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

نئی دہلی، 03 دسمبر: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا لوٹ کیسسٹم کے خلاف چلائی جا رہی ہے۔ لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں لیکن ہندوستان میں ان کی قیمتیں کم نہیں کی جارہی ہیں۔
راہل نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں خام تیل 25 فیصد سستا ہوا ہے، جبکہ ایل پی جی (کھانا پکانے والی گیس) کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی آئی ہے، لیکن مرکزی حکومت کھانا پکانے کی گیس اور تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں کر رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی راہل گاندھی مہنگائی اور ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں کو لے کر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ حال ہی میں راہل نے کہا تھا کہ پچھلے چھ مہینوں میں خام تیل 25 فیصد سے زیادہ سستا ہوا ہے۔ ایسے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے سے زیادہ کی کمی ہو سکتی ہے لیکن حکومت نے ایک روپے کی بھی کمی نہیں کی۔

About the author

Taasir Newspaper