Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن مکمل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16 th Dec.

کانگریس صدر کھڑگے کا ویڈیو پیغام ، نفرت کیخلاف یاتر ملک کو متحد کر رہی ہے
نئی دہلی،16دسمبر :
کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے آج 100 دن مکمل ہو گئے ۔ اس یاترا کے دوران راہل گاندھی اور دیگر یاتریوں نے 2800 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا ہے۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاترا ملک کو نفرت کیخلاف متحد کر رہی ہے۔کانگریس صدر کھڑگے نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا نے آج ایک تاریخی مقام پر قدم رکھا ہے، آج یاترا نے 100 دن مکمل کر لئے ہیں، اس موقع پر تمام بھارت یاتریوں اور خاص طور پر راہل گاندھی کو بہت بہت مبارک باد۔ یاترا کو لاکھوں لوگوں کی حمایت، تعاون اور اعتماد حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا ’’بھارت جوڑو یاترا‘‘میں ہم نوجوانوں، کسانوں، خواتین اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا اہم طور پر تین معاملوں پر ملک کو متحد کر رہی ہے۔ پہلا سماج میں جو نفرت پھیلائی جا رہی ہے اور ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتوں پر لگاتار حملے بڑھ رہے ہیں۔ کانگریس پارٹی ان ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے گزشتہ 8 سالوں سے ملک خوفناک بے روزگاری اور کمر توڑ مہنگائی سے نبردآزما ہے۔ ایسے میں آپ لوگ ہمیں اپنے مشورے دے رہے ہیں تاکہ 2024 میں ہم ملک کے لئے اپنا اقتصادی ایجنڈیا تیار کر سکیں۔

About the author

Taasir Newspaper