بھولا ٹاکیز کی مالک کے گھر زبردست ڈاکہ،نقدی سمیت چالیس لاکھ کی لوٹ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7 th Dec.

سمستی پور مورخہ 6 دسمبر (محمد خورشید عالم) سمستی پور شہر کے بھولا سنیما ہال کے مالک کے گھر دیر رات اسلحہ بردار جرائم پیشہ افراد نے گھر کے مالکن کو یرغمال بناکر نقدی رقم سمیت چالیس لاکھ روپیہ لوٹ کر آرام سے فرار ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ کل دیر رات قریب ایک درجن اسلحہ بردار جرائم پیشہ افراد بھولا سنیما ہال کے مالکن کے گھر کا مین گیٹ توڑ کر مکان کے اندر داخل ہوئے اور ملازم رامو کو یرغمال بنا لیا اور پھر ایک کے بعد دیگر تالا کو توڑتے ہوئے گھر میں اکیلے رہ رہی بیوہ منجو لیکا سنگھ کو اسلحہ کے بل پر یرغمال بنایا اور انکا موبائل چھین کر ایک کمرے کو بند کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد نے یرغمال بنائے جانے کے بعد گھر کے مختلف الماریوں کو ٹوڑ کر نقدی و زیورات سمیت قریب چالیس لاکھ روپیہ مالیت کا سامان لوٹ لی اور جاتے وقت گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کو توڑ دیا اور ڈی وی آر نکالنے کے بعد آرام سے فرار ہوگئے۔ڈکیٹوں کے فرار ہونے کے بعد خاتون نے کسی طرح آس پاس کے لوگوں کو واقعہ کی جانکاری دی۔ادھر اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین شروع کی۔دوسری طرف اس واقعہ کے بعد لوگوں میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی تساہلی و لاپرواہی کے سبب ان دنوں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے کافی بلند ہوچکے ہیں اور جرائم پیشہ افراد بےخوف ہوکر جرائم کے واردات کو انجام دے رہے ہیں جس سے عام لوگ دہشت زدہ ہیں۔