Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

بہار ی’ لعل‘ ایشان کشن کی ڈبل سنچری سے ا ہل خانہ میں جشن

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10 th Dec.

پٹنہ/ نوادہ،10دسمبر: ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنا کر کئی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے بہار ی لعل ایشان کشن کے آبائی گھر نوادہ میں جشن کا ماحول ہے۔ ایشان کے ڈبل سنچری بنانے کے بعد ان کی دادی ڈاکٹر ساوتری شرما نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج ان کا ایک خواب پورا ہو گیا ہے۔ وہ چاہتی تھیں کہ ایشان کشن کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں کھیلیں اور آج جب انہیں موقع ملا تو انہوں نے ون ڈے میں ڈبل سنچری بنا کر اپنی خواہش پوری کی ہے۔ حالانکہ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی ایک بڑی خواہش آج بھی پوری نہیں ہوئی۔ وہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر اپنے پوتے کا میچ براہ راست دیکھنا چاہتی ہیں۔ ایشان کشن کی سنچری کے بعد بہت سے لوگ ان کی دادی کو مبارکباد دینے پہنچ رہے ہیں۔ڈبل سنچری بنانے کے بعد خوشی میں ایشان کی دادی نے اپنے کلینک پر آنے والے لوگوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں اور جشن منایا۔ اس موقع پر لوگ ان کے کلینک میں ایشان کی سنچری کا انتظار کرتے رہے اور ڈبل سنچری بنانے پر سبھی نے جم کرجشن منایا۔ ایشان کشن کی اس شاندار کارکردگی پر سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات جاری کیے جا رہے ہیں۔ ایشان کشن ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے ہیں۔ ایشان کشن کی اس شاندار اننگز پر بہار کی راجدھانی پٹنہ اور نوادہ میں بھی جشن کا ماحول ہے۔

About the author

Taasir Newspaper