Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

بہترین صحافتی خدمات پرمحمدیوسف رحیم بیدری کو ایوارڈ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Dec.

بیدر۔یکم نومبر :کرناٹکاراجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (کراٹا)ضلع بیدر نے جناب محمدیوسف رحیم بیدر ی کو ان کی بہترین صحافتی خدمات پر ایوارڈ سے نواز ا۔ یہ ایوارڈ ’’یومِ اردو‘‘ کے موقع پررنگ مندر بید رکی ایک عظیم الشان تقریب میں دیاجانے والاتھا، لیکن محمدیوسف رحیم بیدری کی غیرحاضری کے سبب ان کے دفتر موقوعہ تعلیم صدیق شاہ، بیدر پہنچ کر جناب شیخ مسیح الدین اعزازی صدر کرناٹکاراجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن بیدر، جناب شیخ انصار بیگ صدر اور جناب محمد شہاب الدین سکریڑی نے ایوارڈ عطاکیا۔ اس موقع پر گلپوشی اور شالپوشی کرتے ہوئے مومنٹو کی شکل میں ایوارڈ دیاگیا۔جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے کراٹا تنظیم کاشکریہ اداکرتے ہوئے کراٹاکے عہدیداران سے اپیل کی کہ وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد (مانو ) کے بیدر سیٹلائٹ کیمپس کے باضابطہ آغاز کے لئے سرکاری سطح پر رکن پارلیمنٹ بید رسے نمائندگی کریں۔کیوں کہ اس سیٹلائٹ کیمپس کے آغاز سے کے جی سے پی جی تک مفت تعلیم مینارٹی طلبہ کو اردو زبان میںمل سکتی ہے۔ ورنہ اطلاعات تو یہ ہیں کہ سیٹلائٹ کیمپس کے لئے جو اراضی گونلی میں رکھی گئی ہے وہ دیگر سرکاری کام کے لئے استعمال میں آنا عین ممکن ہے۔ رکن اسمبلی بیدر کو بھی اس اراضی پر نظر رکھنی چاہیے اور وہاں مانو کا سیٹلائٹ کیمپس فوری تعمیر ہو۔ جناب بیدری نے بتایاکہ کراٹا جو بھی پروگرام کرے وہ اس کی تشہیر کی طرف بھی توجہ دے ۔ ان کے علاوہ دومزید تجاویز پیش کیں۔ جس کے جواب میں جناب شیخ انصاربیگ نے بتایاکہ کراٹاکادائرہ کار اساتذہ کے مسائل کاحل ہے۔ پھر بھی ہم اردو کے دیگر امور پر بھی توجہ دینے کی حتی الامکان کوشش کریں گے۔ بید رکے بزرگ شاعر سید لطیف خلش ؔاور محمدایوب علی سابق صدر یارانِ ادب بیدر بھی موجودتھے۔

About the author

Taasir Newspaper