Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

بیٹی کا آشنا کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18 th Dec.

قاہرہ ،18دسمبر: مصر میں پبلک پراسیکیوشن آفس نے آشنا کے ساتھ مل کرایک لڑکی کا اپنے ماں کے وحشیانہ قتل کی تفصیلات جاری کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق قتل کی یہ واردات اس وقت انجام دی گئی جب لڑکی کو اس کی ماں نے ایک پڑوسی لڑکے کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں دیکھ لیا۔ یہ لڑکا اس سے عمر میں کئی سال چھوٹا تھا۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نوجوان کی مدد سے اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد بیٹی نے اس کی موت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی لاش پر کھولتا ہوا پانی ڈالنے کا فیصلہ کیا، جبکہ قاتل نے لاش کو اندر چھپانے کے لیے ایک بڑے بیگ کا استعمال کیا۔ وہ مل کر اس سے جان چھڑانے کی منصوبہ بندی کرتے رہے تاکہ ان پر قتل کا الزام عاید نہ ہوسکے۔تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ “جب ماں اپنی بیٹی اور اس کے بوائے فرینڈ کے گھر میں داخل ہوئی تو انہوں نے اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکے نے لڑکی کی ماں کو کلمہ پڑھنے کو کہا اور طنزیہ انداز میں بولا کہ “تم نے ہمارا وقت ضائع کیا۔ پھر اسے ایک مہلک ضرب سے لگائی جس وہ موقعے پر ہی دم توڑ گئی۔پبلک پراسیکیوشن نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے لیے فرانزک کے بعد لڑکی اور لڑکے کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر حراست میں لے لیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ جرم بور فواد کے علاقے نیو فیروز میں گھر میں پیش آیا تھا جہاں بور فواد جنرل ہسپتال میں لیبر سپروائزر کے طور پر کام کرنے والی 42 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper