Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.
سہرسہ(سالک کوثر امام)اومیکرون کا نیا ویئریئنٹ بی ایف 7 بہت تیزی سے اپنے پاؤں پسارا رہاہے ،ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے،گذشتہ دنوں گیا میں بھی اس کے کئی معاملے سامنے آئے ہیں،اسی کے پیش نظر اب سہرسہ کے ضلع مجسٹریٹ آنند شرما نے ابھی سے اس کی تیاری اور احتیاط تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے،ضلع مجسٹریٹ نے کہاکہ اومیکرون کا نیا ویئریئنٹ بی ایف 7 بہت تیزی سے پھیل رہاہے،یہاں بھی کچھ معاملے سامنے آئے ہیں، اس لیے ضلع مجسٹریٹ ہونے کے ناطے میری ضلع کے تمام باشندوں سے اپیل ہیکہ ابھی سے بی ایف 7 سے بچنے کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،ماسک کو لازمی بنائیں ،عوامی دوری کا پورا خیال رکھیں اور کورونا کے دوران کووڈ سے بچنے سے متعلق جواحکامات نافذ کیے گئے تھے ان پر ابھی سے عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں ،باقی ہم سے متعلق جو بھی خدمت ہوگی اس کے لیے میں پوری طرح تیار ہوں ۔یہاں بتاتے چلیں کہ بی ایف 7‘ کورونا وائرس کی تمام اقسام میں سے اب تک پایا جانے والا وہ ویریئنٹ ہے جس کے پھیلنے کی رفتار باقی تمام ویریئنٹس سے زیادہ ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق جنہیں پہلے کورونا وائرس ہو چکا یا وہ لوگ جو ویکسین لگوا چکے دونوں میں پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔