Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

تخت شری ہرمندر پٹنہ صاحب گرو وراڑہ کے جھگوت سنگھ سوہی با اتفاق رائے سے صدر منتخب ہوئے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

پٹنہ سیٹی 31دسمبر ( زسا ذوالقرنین) تخت شری ہرمندر پٹنہ صاحب کے صدر جتھے دار اوتار سنگھ ہیت کے بعد یہ عہدہ خالی تھا اور گزشتہ روز شری اکال تخت صاحب کے جتھے دار گیانی ہر پریت سنگھ کے15 جنوری سے قبل نئے صدر کا انتخاب کرانے کے حکم پر عمل کرتے ہوئے آج تخت پٹنہ صاحب انتظامیہ کمیٹی کے ممبران کی نشست طلب کی گئی جس میں جگجوت سنگھ سوہی کو تمام ممبران نے بااتفاق رائے سے صدر منتخب کیا نشست کے آغاز سے قبل سابق تخت صاحب کے کارگزار جتھے دار گیانی بلدیوسنگھ نے ارداس کیا اس کے بعد نشست میں جنرل سکریٹری اندرجیت سنگھ نے تمام ممبران کو تعاون دینے کے لئے شکریہ ادا کیا اور اور سردار جگجوت سنگھ سوہی کو نشست کا چیئر مین منتخب کرنے کا تجویش پیش کیا جس میں بااتفاق رائے سبھی نے منظوری دی اس کے بعد جگجوت سنگھ کوصدر بنانے کے لئے تجویز سردار اندرجیت سنگھ نے پیش کیا جس کا چرن جیت سنگھ اور گرویندرسنگھ نے حمایت کیا اور اس کے بعد بااتفاق رائے سے سبھی نے جگجوت سنگھ سوہی کو صدر منتخب کیاسردار جگجوت سنگھ سوہی کے صدر منتخب ہونے پر جنرل سکریٹری اندرجیت سنگھ نائب صدر لکھویندر سنگھ لونگ وال گرویندرسنگھ چرن جیت سنگھ میڈیا انچارج سودیپ سنگھ سکھ گرو دواڑہ کمیٹی بہار کے صدر سورجسنگھ نلوا وغیرہ نے انہیں مبارک با د دیا ہے جگجوت سنگھ سوہی نے سبھی ممبران اور حماتیوں کے ساتھ تخت شری ہرمندر پٹنہ صاحب گرو دواڑہ میں حاضری دیکر گرو مہاراج کا دعا لیا اور سبھی عہداداران اور ممبران کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے تخت صاحب کے ترقی کا یقین دلایا جگجوت سنگھ سوہی کو بہار اقلیتی کمیشن کے سابق نائب چیئر مین گرودیال سنگھ رنویر سنگھ دیپک لمبا مہاراج سنگھ سونو سرجیندر سنگھ سابق جنرل سکریٹری گرو چرن سنگھ ٹاٹا نگر وغیرہ سبھی نے مبارک باد دی ،

About the author

Taasir Newspaper