Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

ترکیہ میں شامی شہری نے اپنی دو جوان بیٹیاں ذبح کرکے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.

استنبول،27دسمبر: ایک شامی پناہ گزین نے اتوار کے روز خود کو ترک پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے حوالے کرنے سے قبل اس نے ترک ریاست قونیا میں اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا تھا جہاں وہ اپنے خاندان، بیوی اور اپنے 7 بچوں کے ساتھ رہ رہا ہے۔ وہ جنگ کے نتیجے میں شام سے فرار ہوا مگر اسے ترکیہ میں بھی چین نہیں نصیب نہیں ہوا۔54 سالہ شامی یوسف الاحمد قونیا میں ترک پولیس کے پاس گیا۔اس نے کل سہ پہر کو غصے میں آ کراپنی دو بیٹیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ اس نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچیوں کے ’غیرت‘ کے جرم ہوش کھو بیھٹا، جب اسے ہوش آیا تو وہ اپنی دو بچیوں کو تیز دھارآلے سے ذبح کرچکا تھا۔ترک پولیس کو الاحمد کی رہائش گاہ سے قتل ہونے والی دونوں بہنوں کی لاشیں ملیں، بعد میں انہیں قونیہ میں ایک فرانزک ڈاکٹر کے معائنہ کے بعد دفن کر دیا۔ اس حادثے کے بارے میں مزید معلومات سے پردہ اٹھانے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 17 سالہ کوثر اور 15 سالہ مروہ کو بے دردی کے ساتھ قتل کردیا گیا ہے۔وسطی ترکیہ میں ریاست قونیہ کے ضلع میرام میں واقع مشہور “نوروز”شاہراہ میں مقیم شامی مہاجرین سے معلومات حاصل کیں، جہاں قاتل رہتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ الاحمد کا اپنی بڑی بیٹی کوثر کے ساتھ جھگڑا تھا۔ یہ جگھڑا اس کے شوہر کو جنسی زیادتی کے الزام میں حراست میں لیا جانا تھا جس کیپر باپ بیٹی کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی جس میں ان کی بیٹی مروہ نے بھی مداخلت کی جس کے بعد اس نے دونوں کو چاقو کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پہلی مقتولہ کوثر کے دو بچے ہیں اور اس کے شوہر کو کچھ عرصہ قبل جنسی زیادتی کے الزام میں جیل میں ڈال دیا گیا تھا جو اس کے والد کی جانب سے اپنے دفاع کی وجہ سے ناراض ہو گیا تھا۔یہ توقع کی جاتی ہے کہ قاتل اگر ذہنی عارضے کا شکار نہیں ہے تو اسے قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا جو عمر قید تک پہنچ سکتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper