Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

تلنگانہ میں المناک حادثہ، گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 th Dec.

حیدرآباد، 17 دسمبر:تلنگانہ کے منچریال ضلع کے راماکرشناپورم پولیس اسٹیشن کے گُڈی پلی دیہات میں ایک مکان میں آگ لگنے کے ہولناک واقعہ میں 6 افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جس وقت آگ لگی تمام افراد نیند میں تھے۔پولیس نے بتایا کہ کل شب ایم شیوئیا نامی شخص کے مکان میں یہ آگ لگی جس کی اطلاع پڑوسیوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو دی جس پر چوکس فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ تاہم تب تک مکان میں موجود 6 افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہو چکے تھے۔مہلوکین کی شناخت 50 سالہ ایم شیوئیا، اس کی بیوی راجیہ لکشمی، راجیہ لکشمی کی بھانجی 35سالہ مونیکا، 2 سالہ ہیمابندو، 4 سالہ سوئیٹی اور 50 سالہ شانتیا (سنگارینی ورکر) کے طورپر کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد شیوئیا کے رشتہ دار ہیں جو اس خاندان سے ملنے کے لئے آئے تھے۔پولیس نے بتایا کہ راجیہ لکشمی کے یہ رشتہ دار دو دن پہلے آئے تھے اور واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس مکان کو کسی کی جانب سے آگ لگانے کے زاویہ سے بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے جلے ہوئے مکان سے شواہد جمع کر لئے۔

About the author

Taasir Newspaper