Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

تہران کے خلاف مزید پابندیاں لگائیں گے: آسٹریلیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 10 th Dec.

سڈنی،10دسمبر: آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ حکومت ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے جواب میں ایران میں افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرے گی۔وونگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسٹریلیا 13 افراد اور دو اداروں پر پابندیاں عائد کرے گا جن میں ایرانی اخلاقی پولیس، باسیج اور 6 ایرانی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ مہسا امینی کی حراست کے دوران موت کے بعد پھوٹنے والے مظاہروں کو دبانے میں حصہ لیا۔وونگ نے انکشاف کیا کہ آسٹریلیا روس کو یوکرین میں استعمال کے لیے ڈرون فراہم کرنے پر 3 ایرانیوں اور ایک ایرانی کمپنی پر اضافی مالی پابندیاں عائد کرے گا۔واضح رہے ایران نے جمعرات کو ستمبر میں مظاہروں کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ مظاہروں سے متعلق سزائے موت پر عمل کیا اور ایک نوجوان کو پھانسی دے دی۔ اس پھانسی کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی۔عدلیہ سے وابستہ ویب سائٹ “میزان آن لائن” نے کہا ہے کہ محسن شکاری ایک فسادی تھا جس نے 25 ستمبر کو تہران میں ستار خان سٹریٹ کو عبور کیا اور ایک بسیج کے سیکیورٹی اہلکار کو چاقو سے زخمی کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ اخلاقی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے 3 دن بعد 16 ستمبر 2022 کو مہسا امینی کے قتل کے بعد سے پورے ایران میں احتجاجی تحریک شد و مد کے ساتھ جاری ہے۔اس دوران سیکورٹی فورسز نے تشدد اور جبر کا سہارا لیا جس سے 63 بچوں سمیت کم از کم 458 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور ہزاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔گزشتہ اتوار کو ایرانی پبلک پراسیکیوٹر محمد جعفر منتظری نے “اخلاقی پولیس” کو تحلیل یا ختم کر دینے کا اعلان کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper