Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

تین تھانوں کی پولیس نے الگ الگ چھاپے مار کر 7 شرپسندوں کو گرفتار کیا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

سمستی پور، 29 دسمبر (  فیروز عالم )
 سمستی پور, ضلعی پولیس کی مختلف ٹیموں نے تین مختلف تھانوں کے علاقوں میں چھاپے مار کر 7 شرپسندوں کو بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا   نگر تھانہ کی پولیس نے شہر کے چنی مل چوک کے قریب چھاپہ مار کر بٹو کمار نامی بدمعاش کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے بھاری بھرکم دیسی کٹا برآمد ہوا مفصل تھانہ کی پولیس نے روپنرائن پور بیلہ گاؤں میں چھاپہ مار کر بدنام زمانہ مجرم گلشن کمار عرف راجہ بابو سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والوں میں گنگا پرساد عرف بھولا اور وشواجیت کمار بھی شامل ہیں۔کارتوس برآمد دوسری جانب پوسا تھانہ کے علاقے ملکور گاؤں سے بھی پولیس نے 3 شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے دیسی ساختہ پستول کے علاوہ 16 زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں گرفتار بدمعاش کی شناخت پوسا تھانہ علاقہ کے ملکور گاؤں کے لال بابو چودھری سورج کمار اور روشن کمار کے طور پر کی گئی ہے   مذکورہ بالا معلومات دیتے ہوئے صدر ڈی ایس پی ایم او سہون حبیب فخری نے بتایا کہ گزشتہ رات ایک ساتھ مختلف مقامات پر چھاپہ مار مہم شروع کی گئی جس کے دوران مذکورہ مجرمان کو پکڑا گیا   مختلف تھانوں کی حدود میں پکڑے گئے مجرموں کے خلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں، گرفتار ملزمان سے تین پستول کے علاوہ 22 زندہ کارتوس اور 5 موبائل برآمد ہوئے ہیں ڈی ایس پی صدر نے بتایا کہ مذکورہ کرائم اہلکار تھانہ صدر کے علاقوں میں مختلف جرائم کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، اسی دوران پولیس کو خفیہ اطلاع ملی، جس کی بنیاد پر پولیس نے چھاپہ مارا، جس میں پولیس کو نگر مفصل اور پوسا پولیس میں ان شرپسندوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی ملی تھانہ کے علاقوں میں ہو رہے جرائم کی وارداتوں کو روکا جائے گا۔چھاپے کے دوران مفصل تھانہ انچارج انسپکٹر پروین کمار مشرا کے علاوہ سٹی تھانہ صدر چندرکانت گوری پوسا تھانہ صدر سیما کماری، ٹیکنیکل سیل کے انچارج انیل کمار، انسپکٹر کرشن چندر بھارتی مونو رائے، پرتاپ کمار سنگھ فیروز عالم اکھلیش کمار، ٹیکنیکل سیل کے کانسٹیبل وغیرہ شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper