Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

تیونس میں ہنگامی حالت میں ایک ماہ کی توسیع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

تیونسیا ،31دسمبر:تیونس کے صدر قیس سعید نے ملک میں ہنگامی حالت کو مزید ایک ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمہوریہ تیونس (جے آر ٹی) کے آفیشل گزٹ جرنل نے گزشتہ روز یہ اطلاع دی ہے کہ قیس سعید نے ملک میں نافذ ہنگامی حالت کو مزید ایک ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اطلاق یکم جنوری سے 30 جنوری 2023 تک ہوگا۔تیونس میں پہلی بار 24 نومبر 2015 کو ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا تھا۔ صدر کے محافظ کی بس پر بم حملے کے بعد، جس میں 12 محافظ مارے گئے تھے۔ جس کے بعد ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی۔تیونس میں ہنگامی قانون حکام کو غیر معمولی اختیارات کی اجازت دیتا ہے، بشمول گھر میں نظربندی، سرکاری میٹنگز پر پابندی، کرفیو لگانا، میڈیا کی نگرانی، اور عدلیہ کی اجازت کے بغیر میڈیا سنسرشپ پر پابندی۔ صدر نے اس سے قبل 18 فروری کو رواں سال کے آخر تک ملک میں نافذ ایمرجنسی کو بڑھا دیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper