Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

تیونشا شرما کی خودکشی پر اکسانے والے ساتھی اداکار شیزان خان کی پولیس حراست میں ایک دن کی توسیع

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th Dec.

ممبئی ،30دسمبر:ٹی وی اداکارہ تیونشا شرما کی خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ساتھی اداکار شیزان خان کی پولیس حراست آج ختم ہو رہی ہے۔ اسی لیے آج پولیس نے انہیں عدالت میں پیش کیا اور ریمانڈ میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے شیزان کی تحویل میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی۔ عدالت نے ایک دن کی پولیس ریمانڈ دی ہے۔ تاہم پولیس نے عدالت سے 2 دن کی پولیس تحویل کا مطالبہ کیا۔24 دسمبر کو تیونشا کی لاش ٹی وی سیریل کے سیٹ پر واش روم میں لٹکی ہوئی ملی۔ تیونشا کی پیدائش 4 جنوری 2002 کو چندی گڑھ میں ہوئی۔ انہوں نے ٹی وی سیریلز کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا۔ تیونشا نے صرف 20 سال کی عمر میں بہت نام کمایا۔ تیونشا شرما نے اپنی اداکاری کا آغاز ‘بھارت کا ویر پترا – مہارانا پرتاپ’ سے کیا۔ انہوں نے ‘عشق سبحان اللہ’، ‘گبر پونچھ والا’، ‘شیر پنجاب: مہاراجہ رنجیت سنگھ’ اور ‘چکرورتی اشوک سمراٹ’ جیسے شوز میں بھی کام کیا۔ اداکارہ کو ‘فتور’، ‘بار بار دیکھو’، ‘کہانی 2: درگا رانی سنگھ’ اور ‘دبنگ 3’ جیسی بالی ووڈ فلموں میں بھی دیکھا گیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper