Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Dec.
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ یکم دسمبر 2022 کو شیرشاہسوری ہائی اسکول سہسرام کے احاطہ میں سیکنڈری امتحان 2023 کریش کورس کے انعقاد کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جسمیں ضلع ایجوکیشن آفسر سنجیو کمار اور پروگرام آفسر نے کریش کورس کے مقصد پر روشنی ڈالی ۔ ضلع کلکٹر روہتاس دھرمیندر کمار نے کہا کہ ثانوی امتحان 2023 کے کریش کورس کے انعقاد سے استعفادہ کریں ۔ میں آجتک سرکاری اسکول ہی ڑیادہ جاتا ہوں اور طلباء کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں، انہوں نے طلباء کو پیغام دیا کہ تعلیم ہی ہر کسی کی پہچان ہے، آپ جتنی محنت کرینگے اتنی ہی کامیابی حاصل کرینگے اسلئے کریش کورس کے اساتذہ اور طلباء بہتر نتائج دیں ۔ دینا ناتھ اور نعمان احمد کو کریش کورس کا کوآرڈینیٹر بنایا گیا ۔ پرنسپل ارمیلا کماری، ستیندر کمار، روندر سنگھ اور سری ناتھ سنگھ نے پروگرام میں شریک ہوئے افسران کو اعزازات سے نوازا ۔ شہر کے معروف گلوکار محمد شاکر علی نے اپنی ٹیم کے ساتھ استقبالیہ گیت پیش کیا ۔ سریندر پاسوان نے اسٹیج کی نظامت کی ۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول فیملی کے تمام اساتذہ سرگرم نظر آئے ۔