Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن چھٹہی پلار کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ عظیم الشان اصلاح معاشرہ وتعلیمی بیداری کانفرنس و جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن چھٹہی پلار کے طلبہ و طالبات کا تقابلی و انعامی مقابلہ اختتام پذیر:

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Dec.

 

جامعہ ہذا کے سرپرست اعلی الحاج جناب ماسٹر سنبل صاحب  قادری جموں کشمیر کی جانب سے کامیاب طلبا و طالبات گرانقدر انعامات سے نوازے گٸے,

انعامی مقابلہ جاتی اجلاس میں ایک سو تیرہ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا:

   سپول(نماٸندہ)عصر حاضر میں بچے  بچیوں میں تعلیمی بیداری لانے کے لٸے انعامی مقابلہ جاتی پروگرام نہایت ضروری ہے اس طرح کے پروگرام سے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے۔اور دنیا کی اس ریس میں آگے بڑھنے کے بیشمار مواقع ملتے ہیں۔ان باتوں کا اظہار خیال جامعة القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے معاون مہتمم مفتی انصار قاسمی نے آج جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن کے دو روزہ اجلاس عام و انعامی مقابلہ برائے طلبا و طالبات سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے  مسابقہ میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کو دلی مبارک باد دی اور جامعہ کے بانی ومہتمم قاری سیف اللہ اشاعتی کے خدمات کو خوب سراہا،قاری سیف اللہ اشاعتی نے نماٸندہ کو بتایا کہ مسابقہ کا یہ سلسلہ مختلف عنوانات کے تحت ہر سال جامعہ ہذا کے سرپرست الحاج جناب ماسٹر سنبل صاحب قادری کے حکم پر منعقد ہوتا ہے اور انہیں کی جانب سے کامیاب طالبات کو بیش قیمت انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک قاری شمشیر جامعی  نے کہا کہ انعامی مقابلے کا انعقاد خوش آئند قدم ہے اس کے لئے ہم سب سے پہلے رفیق محترم قاری سیف اللہ اشاعتی سمیت تمام اساتذہ کرام کو مبارکباد دیتے ہیں۔ پروگرام کے مقرر خاص کر  مولانا سعد النجیب نے دو روزہ اجلاس سے  خطاب کیا اور پروگرام کے کنوینر قاری محمد سیف اللہ اشاعتی کو مبارکبادی پیش کرتے ہوٸے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جو عوام الناس کے ساتھ  طلبہ و طالبات کے لٸے خاص طور پر منعقد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں بہت دیر سے میں  ان بچوں کے  پروگرام غور سے سن رہا تھا جس میں چھوٹے چھوٹے بچے بچیوں نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ۔ادعیہ مسنونہ۔کلمات توحید۔وضو۔نماز۔اور غسل کے فراٸض کے ساتھ اسلامی سوال و جواب اور دلچسپ تقاریر۔نعت پاک۔اور مکالمہ بھی پیش کیا جس سے بچے بچیوں کے اندر خود اعتمادی کا جذبہ پیدا ہوگا۔اس اجلاس سے مولانا امان اللہ چترویدی۔مولانا نعمت اللہ قاسمی نے بھی خطاب کیا۔ اس انعامی مسابقہ  میں جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن  100 سے زاٸد طلبہ وطالبات نے  حصہ لیا۔فرع اول میں کل 34 طلبہ و طالبات نے شرکت کی جس میں پہلی پوزیشن محمد امتیاز احمد۔ڈگروا نیپال نے حاصل کی دوم پوزیشن محمد ارشاد عالم سپول نے حاصل کی جبکہ سوم محمد مجاہدالاسلام نے حاصل کیا۔فرع دوم تقریری مقابلہ میں کل 23 طالبات نے حصہ لیا۔جس میں اول پوزیشن خوشبودا پروین دوم پوزیشن اسما۶ پروین چھٹہی اوتر محلہ اور سوم پوزیشن شبنم پروین چھٹہی پلار نے حاصل کیا۔فرع سوم میں کل 29 طلبہ نے حصہ لیا۔جس میں اول پوزیشن محمد وارث سپول۔دوم پوزیشن محمد افتخار عارف بختیارپور سوم پوزیشن محمد نورالدین چھٹہی پلار نے حاصل کیا۔ فرع چہارم احادیث و کلمہ اس میں کل 17 طلبہ نے حصہ لیا جس میں پہلا مقام محمد اسمعیل قدم پورا۔دوم مقام محمد ایوب چھٹہی ہنومان نگر۔سوم مقام محمد اسحاق احمد قادری چھٹہی پلار نے حاصل کیا۔ہر فرع میں اول مقام حاصل کرنے والے خوش نصیب طلبہ و طالبات کو جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن کے سرپرست اعلی حاجی جناب ماسٹر سنبل صاحب قادری کی جانب سے 1100 روپے۔ہر فرع میں دوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو 700 روپے نقد انعام۔ہر فرع میں سوم پوزیشن حاصل والے خوش نصیب طلبہ و طالبات کو 500 روپے نقد انعام دیا گیا جبکہ مسابقہ میں شامل تمام طلبہ و طالبات کو 200 روپے نقد تشجیعی انعامات سے نوازہ گیا۔اس دو روزہ اجلاس عام و انعامی مقابلہ جاتی پروگرام میں موقر علما۶کرام و مقامی و علاقاٸی سیاسی و سماجی و مذہبی رہنماوں نے شرکت کی اور طلبہ و طالبات کے پروگرام کو سن کر خوب دادو تحسین پیش کیا

About the author

Taasir Newspaper