جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہکی جانب سے آتشزدگی کے متاثرین کی امداد۔

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 30th Dec.

ارریہ (مشتاق احمد صدیقی )  پریشان حال اور ضرورت مندوں کی خدمت انسانی فریضہ ہے ،مصیبت کے وقت میں کسی کا سہارا بننا نیکی کا کام ہے ، ہند ونیپال کے سرحد پر واقع معروف ومشہور دینی درسگاہ “جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ” مدھوبنی پرتاب گنج، سپول بہار  ایک تعلیمی ادارہ کے ساتھ  ہمیشہ رفاہی کاموں میں سرگرم رہا ہے ،گذشتہ‌دن جامعہ محمودیہ تحفیظ القرآن چھٹہی پلار کے بانی و مہتمم مولانا نعمت اللہ قاسمی نے بتایا کہ چھٹہی میں آگ لگنے کی وجہ سے گھر اور اس کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ،ان کو مدد کی ضرورت ہے ،جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے کارگزار مہتمم  قاری ظفر اقبال مدنی کے ہدایت پر ایک وفد فوری طور پر وہاں پہنچا، کھانے پینے ،کمبل‌ اور موسم کے مناسب گرم کپڑا انہیں دیا،موقع پر مفتی محمد انصار قاسمی نے مالی نقصان پر انہیں تسلی کے کلمات کہا اور کہا کہ اللہ بہترین وکیل اور کارساز ہے ،اللہ آپ کی نصرت ومدد فرمائے ،مصیبت کی اس گھڑی میں جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ کے کارکنان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں ،آپ جامعہ کے محسنین ومعاونین کو دعا میں یاد رکھیں،جن کے توسط سے یہ مدد کی گئی ہے، ہمیں چاہئے کہ ایک دوسرے کے مدد کرنے والے بنیں،خوشی کے ساتھ غم کے موقع پر ان کے ساتھ کھڑے رہیں ،اسلامی‌تعلیمات یہی ہے کہ نفع بخش بنیں، مولانا نعمت اللہ قاسمی مہتمم جامعہ محمودیہ تحفیظ القرآن چھٹہی اور قاری سیف اللہ اشاعتی مہتمم جامعہ اسلامیہ تعلیم القرآن نے وفد کا شکریہ ادا کیا کہ بروقت جامعۃ القاسم نے آگے بڑھ کر مدد کی اور انہیں سہارا دیا میری نیک تمنائیں ادارہ کے ساتھ ہے، وفد میں مفتی محمد انصار قاسمی، مفتی حیات اللہ قاسمی،قاری مشتاق احمد ،محمد دلشاد اور محمد ارمان تھے ۔