Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دینیات

جمعیت علماء جوکی ہاٹ کی مقامی جمعیتوں کا تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر_

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

جمعیت علماء بہارکےخطاب سےمتأثراراکین جمعیت نے عزم لیاجمعیت کی تحریک کو گھرگھر تک پہںچائیں گے۔
ارریہ:- ( مشتاق احمد صدیقی ) مرکزی و صوبائی جمعیت کی ہدایت، ضلع جمعیت کی نگرانی اور جمعیت علماء جوکی ہاٹ بلاک کے زیرانتظام جوکی ہاٹ کی 27/پنچایتوں میں سے کل 13 پنچایتوں کی تشکیل شدہ کمیٹیوں کے کارکنان و رضاکاران کی تربیت کے لئے نیو دہلی پبلک اسکول اودا ہاٹ میں ایک مشاورتی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد بزرگ عالم دین جمعیت علماء بہار کے صدر جناب مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی دامت برکاتہم کی صدارت اور مولانا کاشف نسیم اور مفتی جمشید جوہر قاسمی کی  مشترکہ حسن نظامت میں
بڑے تزک و احتشام کے ساتھ ہوا،جس میں جمعیت علماء کے 13/ پنچایتوں سمیت ارریہ بلاک کی دو پنچایتوں کے اراکین نے خنک ہوا اور سرد لہر کی پرواہ کئے بغیر پوری بشاشت سے شرکت کیں اور اپنے بلند حوصلوں کاپرزور اظہار کیا۔ اس عظیم الشان تربیتی ورکشاپ کا بابرکت آغاز حافظ عبد الواجد کی مستحن تلاوت قرآن سے ہوا جبکہ مولانا فیاض احمد راہی اپنی مترنم آواز میں نعت پاک اور نذرانۂ عقیدت کےچند پھول نچھاور کر کے سامعین کو لطف اندوز کیا پھر مولانا کاشف نسیم اور مفتی جمشید جوہر قاسمی نے اپنی تمہیدی گفتگو میں مہمانوں کا والہانہ اور شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور جمعیت علماء کامختصر تعارف کرایا پھر پروگرام کے چار نکاتی ایجنڈے کو تفصیل سے پیش کیا اور ان تمام ایجنڈے پر باری باری سے پنچایتوں کے صدور و سکریٹری صاحبان نے اراکین کے سامنے ضروری مواد پیش کیا۔ اس موقع پر اصلاح معاشرہ کے تحت جہیز و نشہ مخالف مہم کو پنچایت سطح پر مزید مضبوطی اور تسلسل کے ساتھ انجام دینے پر مفتی نظر الحق قاسمی جوائنٹ سکریٹری جمعیت علماء جوکی ہاٹ نے گفتگو کیں۔ اور جمعیت علماء کی  باقی 13 پنچایت کمیٹیوں کی تشکیل کے لئے مولانا محمد واصف قاسمی سکریٹری جمعیت علماء پنچایت مصوریہ چین پور نے لائحہ عمل پیش کیا،دینی تعلیمی بورڈ کے تحت منظم مکاتب کے قیام کے حوالے سے مولانا مختار احمد قاسمی سکریٹری جمعیت علماء پنچایت چلہنیاں نے گفتگو کیں ،طلبہ مدارس کے لئے جمعیت اوپن اسکول سے متعلق گفتگو مولانا سلمان کوثر نعمانی سکریٹری جمعیت علماء پنچایت ڈوبا نے کی اور ملت فنڈ کی ممبر سازی مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جمعیت علماء ہند مولانا محمد آصف قاسمی نے اپنی باتیں رکھیں۔ اس تربیتی ورکشاپ میں موجود جملہ ارکان جمعیت سے نائب صدر جمعیت علماء ارریہ مولانا شاہد عادل قاسمی نے کہاکہ دنیا کی قومیں اپنے معاملات میں انتہائی خاموشی اور منظم انداز میں کام کررہی ہیں لیکن ہم مسلم قوم آپس میں ہی الجھے ہوئے ہیں جبکہ آپ تمام حضرات خوش قسمت ہیں کہ جمعیت آپ کی پنچایت میں آکر گھر گھر آپ کو دستک دے رہی ہے، اس لئے اب بلا تاخیر منظم انداز میں جمعیت کی تحریک سے مربوط ہوکر قوم وملت کے لئے میدان عمل میں آجائیں!
بعدازاں تمام نومنتخب پنچایت اراکین سے ہدایتی و تربیتی گفتگو جمعیت علماء ارریہ کے جنرل سکریٹری و نائب صدر جمعیت علماء بہار مفتی محمد اطہر القاسمی نے اور صدارتی خطاب جمعیت علماء بہار کے صدر محترم جناب مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی نے فرمائی۔
جبکہ جمعیت علماء ارریہ کے سرپرست الحاج بذل الرحمٰن اور صدر ڈاکٹر عابد حسین کے ساتھ دیگر پنچایت کے صدور نے تاثراتی گفتگو میں اس ورکشاپ کو تمام نومنتخب اراکین و ذمےداران کے لئے انتہائی مفید و موثر اور رہنما ہدایات قرار دیتے ہوئے سبھوں کو اسی نہج پر اپنے اپنے پنچایت میں پوری خلوصیت، ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کیں۔
ورکشاپ کے جملہ شرکاء کے ہاتھوں میں سرخیل مجاہدین آزادی شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی نور اللہ مرقدہ سابق صدر جمعیت علماء ہند کا وہ انتہائی اہم مکتوب جو انہوں نے ملت اسلامیہ ہندیہ کے لئے تحریر فرمائی تھی، اس پمفلٹ کو تمام رضاکاروں میں تقسیم کی گئیں۔
شرکاء اجلاس سے بطورِ خاص اپنی ہدایتی گفتگو میں مفتی محمد اطہر القاسمی نے کہاکہ ہم جمعیت کے ساتھ رہیں یا اکیلے زندگی بسر کریں،وراثت نبوی کی علمبرداری کا تقاضا یہی ہے کہ ملت اسلامیہ کے مفادات اور اس کی سماجی و معاشرتی تعمیر وترقی کے لئے اپنی مخلصانہ خدمات کو پیش کرنی ہوگی۔موصوف نے کہاکہ ہمارا سماج برائیوں اور جرائم کی آماجگاہ بن جائے اور ہم اپنی مسجد،مدرسہ،اسکول،کالج،تجارت اور سیاست کی دنیا میں مگن رہیں،یہ نہیں ہوسکتا۔جس طرح گھر میں آگ لگنے پر سارے لوگ مل جل کر آگ بجھاتے ہیں ہم تمام خدام و رضاکاران پر واجب ہے کہ اپنی ذاتی ضروریات زندگی میں سے روزانہ کچھ وقت اپنے سماج و معاشرے کی تعمیر وترقی کے لئے نکالیں،یہی ہمارے زندہ قوم ہونے کی نشانی ہے۔موصوف نے کہاکہ اگر آپ دھرتی پر زندہ ہیں تو اپنی حساسیت و غیرت کے ساتھ اپنی زندہ دلی کا مظاہرہ کریں اور اچھائیوں کا ساتھ اور برائیوں سے لڑائی اس وقت تک لڑیں جب تک آپ کی آخری سانس باقی ہے اگر ایسا نہیں ہے تو ہم اس دھرتی پر زندہ لاش کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ تمام نومنتخب اراکین جمعیت نے ہاتھ اٹھاکر یقین دلایا اور وعدہ کیا کہ انشاء اللہ جہیز و نشہ ہو یا دیگر سماجی برائیوں کا خاتمہ اس کا آغاز اپنے گھرانے سے کریں گے اور جمعیت علماء کی ہدایات پر اپنے اپنے پنچایت میں جاکر بھرپور کوششیں کریں گے۔
صدارتی گفتگو کرتے ہوئے مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی نے کہاکہ آپ سب قابل مبارکباد ہیں کہ اس شدید ترین ٹھنڈک میں سینکڑوں کی تعداد میں یہاں جمع ہوئے ہیں، میں مفتی محمد اطہر القاسمی نائب صدر جمعیت علماء بہار سمیت جمعیت علماء کے تمام سپاہیوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ نے شرکاء سے کہاکہ آپ فی الوقت کم از کم چار کام ضرور کرلیں۔اول یہ کہ مدارسِ اسلامیہ سے مربوط رہ کر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں،دوم یہ کہ دعوت وتبلیغ کے ہاتھوں کو مضبوط کریں،سوم یہ کہ سوسالہ تاریخ ساز ملی تنظیم جمعیت علماء ہند کے ہاتھوں کو مضبوط کریں اور اسے عبادت سمجھیں اور چوتھا یہ کہ اللہ رب العزت سے اپنا رشتہ مضبوط کرنے کے لئے خانقاہ اور ذکر و اذکار کی مجالس میں شریک ہوں۔ اس ورکشاپ  اورتربیتی  پروگرام میں  مولانا ارشد جمال سبیلی،مفتی ندیم اختر قاسمی،مفتی مبشر قاسمی،مفتی نظر الحق قاسمی ،مولانا مختار قاسمی ،مولانا عبد الواجد مظاہری ،مفتی ظفر ندوی،ماسٹر محمد شمشاد،حافظ صبا قمر ،مولانا نور الدین مظاہری،مولانا خورشید انور نعمانی ،مولانا نعیم الدین مظاہری ،مولانا اشتیاق ندوی ،مولانا زکریا مفتاحی ،مولانا محمد ابراہیم، قاری محمد مدثر ،حافظ راغب نعمانی ،حافظ ابوذر غفاری ،مولانا ارقم رحمانی ،حافظ شارب،ماسٹر خالد صبا ،ماسٹر عبد الباقی ،مکھیا وسیم الرحمن ،مکھیا افسر عالم ،مکھیا محبوب ،مکھیا محمد اختر،مکھیا محمد ساجد،سرپنج نسیم الدین ،چیرمین شمشاد احمد ،فیضان احمد ،جناب نقی احمد،ڈاکٹر نسیم احمد،  اورمحمد زاہد وغیرہ موجود تھے اور ضلع کے نائب صدر جمعیت علماء ارریہ مولانا فاروق مظہری کی  پرمغز دعاء پر مجلس اختتام پذیر ہوئی جبکہ نیو دہلی پبلک اسکول  کے ڈائریکٹر ماسٹر نثار احمد نے تمام مہمانانِ کرام کا شکریہ ادا کیا ۔

About the author

Taasir Newspaper