Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

سیاست

جناہا گاؤں سے روانہ ہوئی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا، آگر مالوہ ضلع میں پہنچی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

آگر مالوا، 2 دسمبر: مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا آج 10 واں دن ہے۔ یاترا جمعہ کی صبح 6 بجے جناہا گاؤں واقع اسکائی لارک پروٹین فیکٹری کمپلیکس سے روانہ ہوئی۔ میناکشی نٹراجن، سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ، ان کی اہلیہ امریتا سنگھ اور ایم ایل اے جے وردھن بھی راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں چل رہے ہیں۔ یاترا 86ویں دن آگر-مالوا ضلع پہنچی ہے۔ ٹی بریک صبح 10 بجے ا?گر مالوا ضلع کے تنودیا گاؤں میں ہوا۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا سب سے طویل فاصلہ آگر مالوا ضلع میں ہی طے کرے گی۔ یہ یاترا 3 دن اور دو راتیں یہاں رک کر ضلع میں 97 کلومیٹر کا یاترا کرے گی۔ یعنی ریاست میں کل سفری مسافت کا 25 فیصد اس ضلع میں ہوگا۔ یہاں سے یاترا راجستھان میں داخل ہوگی۔ راہل گاندھی آگر مالوا ضلع کے دورے کے دوران بابا بیجناتھ مہادیو مندر اور نل کھیڑا ماں بگلا مکھی مندر جا سکتے ہیں۔ یاترا کو لیکر لوگوں میں کافی جوش و خروش کا ماحول ہے۔ کانگریس کارکنوں نے ضلع کے داخلی مقام سے لے کر اختتامی مقام تک جھنڈے، بینر، پوسٹر لگائے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے لیے بھی تیاریاں کی گئی ہیں۔ یاترا کی سیکورٹی کے لیے تقریباً دو ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہاں ہر جگہ پولیس تعینات ہے۔

About the author

Taasir Newspaper