Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ 189 رنوں پر سمٹی ، آسٹریلیا کا مستحکم آغاز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27rd Dec.

میلبورن، 26 دسمبر (ہ س)۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف یہاں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے کھیل کے اختتام پرایک وکٹ پر 45 رن بنا لیے ہیں۔اوپنر ڈیوڈ وارنر 33 اور مارنس لابوشین 5 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے واحد وکٹ عثمان خواجہ کی گری جو 1 رن بنا کر کگیسو ربادا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ 189 پر سمٹ گئی۔اس سے قبل آج جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ 189 رن پر سمٹ گئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرینی (52) اور مارکو جینسن (59) نے عمدہ نصف سنچری اننگ کھیلی۔ ان دونوں کے علاوہ کپتان ڈین ایلگر نے 26 رن بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کا آغاز خراب رہا اور وہ 29 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے اس سے قبل سریل اروی 18 رن بنا کر اسکاٹ بولینڈ کی گیند پر عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ تھیونس ڈی بروئن بھی کچھ نہ کر سکے اور صرف 12 رن بنانے کے بعد کیمرون گرین کا شکار بن گئے۔ کپتان ڈین ایلگر 58 کے مجموعی اسکور پر 26 رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ٹمبا باوما (01) اور کھایا جونڈو (05) تیزی سے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد کائل ویرینی اور مارکو جینسن نے افریقی اننگ کو سنبھالا اور چھٹی وکٹ کے لیے 112 رن کی شراکت قائم کی۔ 179 کے مجموعی اسکور پر ویرینی 52 رن بنانے کے بعد کیمرون گرین کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد جینسن بھی 59 رن بنانے کے بعد گرین کا شکار بن گئے۔ جینسن کے آؤٹ ہونے کے بعد کیشو مہاراج (02)، کگیسو ربادا (04) اور لونگی نگیڈی (02) یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوئے اور جنوبی افریقہ کی پہلی اننگ 189 رن پر سمٹ گئی۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے 5، مشیل اسٹارک نے 2 اورا سکاٹ بولانڈ اور نیتھن لیون نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

About the author

Taasir Newspaper