Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

جیکی چن کو ایوارڈ کے ساتھ سعودی ریڈ سی فلم فیسٹول اختتام پذیر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11 th Dec.

ریاض،11دسمبر:سعودی عرب میں آج اتوار کو ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کی سرگرمیاں دنیا کے مختلف ممالک سے 61 ممالک کی شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔دوسرے سیشن میں بہت سی تازہ ترین فلمیں دکھائی گئیں۔ فیسٹیول میں 131 فلموں کی نمائش کی گئی، جن میں مختصر اور فیچر فلمیں شامل تھیں۔ ان فلموں کو ابھرتے ہوئے اور ممتاز ہنرمندوں کے ایک گروپ نے پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا تھا۔فیسٹیول میں سعودی عرب کی 7 فیچر فلمیں اور 18 مختصر فلمیں پیش کی گئیں۔ ان فلموں کے ذریعے سعودی فلم انڈسٹری کا رجحان بنانے والے نوجوان ٹیلنٹ کو اجاگر کیا گیا اور ان کے کام کو بین الاقوامی فلم انڈسٹری کے ماہرین کے سامنے پیش کیا گیا۔فیسٹیول کی انتظامیہ نے الیسر ایوارڈز کے فاتحین کی فہرست کا اعلان کیا، اور الیسر گولڈن ایوارڈ فیچر فلم “جنین ہینگنگ” نے جیت لیا۔فیسٹیول میں عالمی سپر سٹار جیکی چن کو بین الاقوامی سپر سٹارز انٹونیو بینڈراس، نومی کیمبل اور مائیک ٹائسن کی موجودگی میں الیسر ایوارڈ سے نوازا گیا ، فیسٹیول نے سارہ طیبہ کو رائزنگ سٹار ایوارڈ دیا۔بہترین سعودی فلم کا شائقین کا ایوارڈ زیاد الحسینی کی ہدایت کاری میں بننے والی ” شا?بنی ?نی” نے حاصل کیا، ” العمۃ” نے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔فیچر فلموں کے فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کی جیوری کی سربراہی بین الاقوامی ہدایت کار اور مصنف اولیور اسٹون، آرٹسٹ نیلی کریم، تیونس کے ہدایت کار کوثر بن ہنیہ، جارجیائی فلم ڈائریکٹر لیوان کوگوا شیولی اور آخر میں فلسطینی اداکار علی سلیمان نے کی۔ریڈ سی شارٹ فلم مقابلے کی جیوری میں ڈائریکٹر جوانا حاجی تھوما، سعودی مصنف اور ہدایت کار شمد امین اور نائجیرین اداکار اوزی اگو شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper