Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

جے این یو میں دیواروں پر لکھے گئے برہمن مخالف نعرے، شکایت درج

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec

نئی دہلی،2دسمبر:جے این یو احاطہ کی دیواروں پر ایک خاص طبقہ کو دھمکانے کے مقصد سے برہمن مخالف نعرے کسی نے لکھ دیے ہیں، ان نعروں کے مدنظر دہلی کے ایک وکیل نے پولیس ڈپٹی کمشنر (جنوب مغرب) کے پاس شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت دہندہ نے پولیس سے تعزیرات ہند کی دفعہ 153اے اور بی، 505، 506 اور 34 کے تحت ’نامعلوم اشخاص‘ کے خلاف ایف ا?ئی ا?ر درج کرنے کی گزارش کی ہے۔سماجی کارکن اور سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندل کے مطابق جمعرات کو یونیورسٹی احاطہ میں اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز-دوئم بلڈنگ کی دیواروں پر ’بنیا‘ اور ’برہمن‘ کے خلاف ذات پر مبنی نعرے لکھے گئے تھے۔نلن کمار مہاپاتر، راج یادو، پرویش کمار اور وندنا مشرا سمیت کئی برہمن پروفیسرز کے کمروں کی دیوار پر نعرے لکھے گئے تھے۔ دیوار پر لکھا گیا تھا ’’برہمن-بنیا، ہم آپ کے لیے آرہے ہیں، ہم آپ سے بدلہ لیں گے، برہمن احاطہ چھوڑ دیں، برہمن بھارت چھوڑ دیں، اب خون ہوگا، شاخہ میں واپس جاؤ۔‘‘ایڈووکیٹ جندل نے کہا کہ نعرے صرف برہمن طلبا اور اساتذہ کو نشانہ بنانے تک محدود نہیں ہے، بلکہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ اس درمیان یونیورسٹی کے افسران نے ایک بیان جاری کر اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی افسران نے جے این یو کیمپس کی فضا کو نقصان پہنچانے کے لیے ’نامعلوم عناصر‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper