Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

دانا پور میں خواتین امیدواروں کا مظاہرہ ، اگنی ویر بھرتی کے عمل میں من مانی کا الزام

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 15 th Dec.

پٹنہ، 15 دسمبر:۔ راجدھانی پٹنہ میں اگنیویر اسکیم کا انعقاد کیا گیا۔دانا پور میں فوج بھرتی کے عمل میں خواتین امیدواروں کو ایک سینٹی میٹر اونچائی نہ ہونے کی وجہ سے گراو?نڈ سے باہر کر دیا گیا ہے۔ جس کے خلاف خواتین امیدواروں نے فوج کی بحالی میں من مانی کا الزام لگاتے ہوئے آنندبازار پل اور ہاتھی خانہ موڑ پر سڑک جام کرکے احتجاج کیا۔ موقع پر پہنچی پولیس اہلکاروں نے لوگوں کو سمجھا کر سڑک جام ختم کرایا۔داناپور اگنیویر مہیلا سینا بحالی ریلی کے آخری دن خواتین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ جس کے خلاف امیدواروں نے ا?نندبازار پل کے ساتھ ساتھ دانا پور کے قریب ہاتھی خانہ موڑ کے قریب سڑک جام کرکے اگنیور بحالی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ یہاں موجود احتجاجی خواتین امیدواروں نے کہا کہ فوج بحالی ریلی میں فوجی افسران نے من مانی کا طریقہ اپنایا ہے۔ اس مظاہرے میں بیٹھے ہوئے کچھ امیدواروں نے بتایا کہ اگنیویر صبح 4 بجے سے ریلی کی دوڑ میں حصہ لینے آئے تھے۔ میدان میں داخل ہونے کے بعد انہیں وہاں بٹھا کر سمجھایا گیا۔ انتخابی عمل کے ا?غاز کے پہلے مرحلے میں دو کالم بنائے گئے۔ جس میں 162 سینٹی میٹر لمبائی اور 169 سینٹی میٹر لمبائی والے امیدواروں کی لمبائی ماپنے کے لیے مخصوص اونچائی پر طے شدہ چھڑی کے نیچے سے گزرنے کو کہا جا رہا تھا۔ جو امیدوار اونچائی کے اس معیار تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے انہیں اگلے مرحلے میں جانے کا اہل سمجھا گیا اور باقی جو قد میں کم تھے انہیں مسترد کر دیا گیا۔
شدید احتجاج کرنے والی خواتین امیدواروں نے بتایا کہ وہاں تمام لوگوں کو منتخب کرنے کے بعد امیدواروں کو دوڑ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے کئی ہمارے قد سے چھوٹے ہیں۔ اس کے بعد ہم سے ایڈمٹ کارڈ لینے کے بعد ہمیں گیٹ سے باہر کر دیا گیا۔ جب ہم لوگوں نے مین گیٹ پر ہنگامہ کیا تو فوجی اہلکاروں نے کہا کہ یہاں ہنگامہ کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ امیدواروں نے بتایا کہ کچھ لوگ جوتے پہن کر قد ماپنے گئے تھے۔ وہاں ہم لوگوں کے بغیر جوتوں کے قد ناپنے گئے۔ کئی خواتین امیدواروں نے بتایا کہ ہم لوگوں سے کم قد کی لڑکیوں کو دوڑ میں شامل کیا گیا ہے۔ ہمیں باہر کر دیا گیا ہے۔ وہیں جام کی وجہ سے سڑک پر نصف گھنٹے تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

About the author

Taasir Newspaper