Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی روہتاس نے زہریلی شراب سے ہوئی موت کو لیکر وزیر اعلیٰ کا جلایا پتلا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 24 th Dec.

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی روہتاس نے پارٹی کے ضلع صدر پرمود کمار منٹو کی قیادت میں اور پارٹی کے دیگر ارکان کی موجودگی میں بہار میں زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کو لیکر سہسرام ​​کے لوہیا چوک کم پوسٹ آفس چوک پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کا پتلا جلایا ۔ پتلا جلانے میں خاص طور پر پارٹی کے میڈیا انچارج سہ ضلع ترجمان راجندر پاسوان، لیبر سیل کے ضلع صدر سنیل کمار سنگھ ایڈوکیٹ، چیف جنرل سکریٹری اور ویمن سیل کی ضلعی ترجمان کماری شکنتلا سنگھ، ایڈوکیٹ و سینئر نائب صدر رامبچن سنگھ ایڈووکیٹ، اشوک کمار اے پی پی، پولس رام، اے پی پی، آکاش پاسوان، منا کمار، انوپ کمار، دشرتھ پاسوان، کرشنا کانت اور دیگر موجود تھے‌‌ ۔ اس موقع پر ضلع صدر پرمود کمار منٹو نے کہا کہ امتناع قانون کو نافذ کرنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس پر سختی سے عمل کیا جائے، بہار میں امن و امان کی صورتحال گر رہی ہے، سینکڑوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم زہریلی شراب پی کر مرنے والوں کی موت ایک سوچی سمجھی سازش ہے بہار حکومت نے اسے کنٹرول نہیں کیا ۔ میڈیا انچارج و شریک ضلع ترجمان راجندر پاسوان نے کہا کہ زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں میں پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے، انتہائی پسماندہ طبقے کے دلت اور مہادلیت کے لوگ شامل ہیں ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سہسرام شراب کے کاروبار کو تحفظ کون دے رہا ہے یہ بہار‌ حکومت بتائے ۔ اس موت سے قبل حکومت بہار نے ڑہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کو معاوضہ دیا تھا تو اس شراب کے واقعہ میں مرنے والوں کو معاوضہ کیوں نہیں دیا گیا ۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ وائٹ پیپر جاری کرے کہ شراب پینے سے مرنے والوں اب تک کتنے لوگوں کو معاوضہ دیا گیا ۔

About the author

Taasir Newspaper