Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

رام بن اور ریاستی اضلاع میں سڑک حادثہ، تین افرادکی موت

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

سری نگر،29دسمبر: جموں و کشمیر کے ریاسی اور رام بن اضلاع میں جمعرات کی صبح دو الگ الگ سڑک حادثوں میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاسی میں چاسانہ سے سنگلی کوٹ جا رہی ایک الٹو گاڑی ہاموسن کے نزدیک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں اس گاڑی میں سوار دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے متوفین کی شناخت 35 سالہ منجیت سنگھ ولد نوراتن سنگھ اور 25 سالہ گرباشک سنگھ ولد اشر سنگھ ساکنان چاسانہ ریاسی کے بطور کی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ادھر رام بن میں قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی پولیس، ایس ڈی آر ایف اور سی کیو آئی کی مشترکہ ٹیموں نے بچاؤآپریشن شروع کرکے لاش کو بر آمد کیا۔ متوفی کی شناخت مدثر احمد ولد نور محمد ساکن ڈلگیٹ سری نگر کے بطور ہوئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper