Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کیخلاف ہدف کا تعاقب، چوتھے دن پاکستان کا2 وکٹ پر 80 رنز

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5 th Dec

لاہور،4دسمبر:راولپنڈی میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر 343 رنز کے تعاقب میں 2 وکٹ پر 80 رنز بنالیے ہیں۔پنڈی ٹیسٹ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، میزبان ٹیم کو فتح کے لیے مزید 263 رنز درکار ہیں اور اس کے پاس 8 وکٹ اور پورا ایک دن باقی ہے۔ پاکستان کی پہلی اننگز کے 2 سنچری میکر عبداللہ شفیق 6 اور بابراعظم 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں جبکہ اظہر علی صفر پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے ۔ پاکستانی ٹیم کی ایسی صورتحال میں امام الحق 43 اور سعود شکیل 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور اولی پوپ نے ایک ایک پاکستانی کھلاڑی کو میدان سے باہر بھیجا۔اس سے قبل انگلش ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز پر ڈکلیئرڈ کر دی اور پاکستان کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 87، جو روٹ 73 اور زیک کراؤلی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اولی پوپ 15، ول جیکس 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس اور بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوئے۔پاکستان کی طرف سے محمد علی، نسیم شاہ اور زاہد محمود نے 2، 2 جبکہ آغا سلمان نے 1 وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 579 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔چوتھے روز پاکستان کی جانب سے آغا سلمان اور زاہد محمود نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 499 رنز سے کیا۔آغا سلمان نے 62 گیندوں پر 1 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی۔انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی آٹھویں وکٹ 554 رنز پر گری، آغا سلمان 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی نویں وکٹ 576 رنز پر گری،زاہد محمود 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث رؤف تھے، جنہوں نے 12 رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 161 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ خیال رہے کہ پہلے دن پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے صرف 4 وکٹیں گنوا کر 506 رنز بنائے تھے۔صرف ایک ہی دن کے دوران انگلینڈ کے 4 بلے بازوں زیک کراؤلے، بین ڈکیٹ، اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں اسکور کیں۔پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنائے تھے۔امام الحق اور عبدا للہ شفیق نے 51 اوورز کے کھیل میں انگلش بولرز کی ایک نہ چلنے دی تھی۔تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 181 رنز سے کیا اور دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 66 اوورز تک پر اعتماد بیٹنگ کی اور ڈبل سنچری کی پارٹنر شپ قائم کی۔ پاکستانی ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنائے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper