Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: پاکستان کے 6 وکٹ پر 482 رنز مکمل

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4 th Dec.

لاہور، 3 دسمبر :راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 411 رنز بنا لیے ہیں، کپتان بابر اعظم نے سنچری مکمل کر لی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس وقت تیسرے دن کے دوسرے سیشن کا کھیل مکمل ہو گیا ہے۔آج تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 181 رنز سے کیا اور دونوں اوپنرز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 66 اوورز تک پر اعتماد بیٹنگ کی اور ڈبل سنچری پارٹنرشپ قائم کی۔دن کے آغاز پر ہی عبداللہ شفیق نے سنچری اسکور کی، انہوں نے 177 گیندیں کھیلیں اور 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی جو ان کے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔عبداللہ شفیق کے سنچری مکمل کرنے کے کچھ ہی دیر بعد پہلے سیشن میں ہی امام الحق نے بھی سنچری بنائی۔امام الحق نے 180 گیندیں کھیل کر 1 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور ٹیم کے اسکور کو 214 تک پہنچایا۔انگلش بولرز 225 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جب عبداللہ شفیق 114 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان ٹیم کے 245 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 121 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی تیسری وکٹ 290 رنز پر گری جب اظہر علی 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلش ٹیم کے خلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 413 رنز پر گری جب ڈیبیو کرنے والے سعود شکیل 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی ٹیم کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود پر مشتمل ہے۔انگلش ٹیم میں بین اسٹوکس، زیک کراؤلے، بین ڈکیٹ، جو روٹ، اولی پوپ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگسٹن، اولی روبنسن، جیک لیچ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔ پاکستان کیخلاف تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے دن انگلینڈ نے صرف 4 وکٹیں گنوا کر 506 رنز بنائے تھے۔ پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 181 رنز بنالیے تھے۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلش ٹیم 101 اوورز کھیل کر 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper