Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ملک بھر سے

رتلام : ٹرک سڑک کنارے بیٹھے لوگوں پر چڑھا،5ہلاک ، 10 زخمی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5 th Dec

بھوپال،4دسمبر:رتلام میں ایک بڑا حادثہ پیش آگیا۔ جس میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ حادثہ شہر سے تقریباً 27 کلومیٹر دور سترونڈا چوراہے پر پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کنارے بیٹھے لوگوں کو ٹکر مار دی۔ جس میں 5 افراد جاں بحق، جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بل پنک تھانے کی پولیس اور مقامی لوگ زخمیوں کو ضلع اسپتال اور میڈیکل کالج لے گئے۔ مجموعی طور پر 10 زخمیوں کو ضلع اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ جس میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔یہ واقعہ اتوار کی شام تقریباً 5 بجے پیش آیا۔ سترونڈا چوراہے پر کچھ مسافر سڑک کے کنارے بس کا انتظار کر رہے تھے۔ اس کے بعد ہائی وے سے گزرنے والا ایک ٹرک بے قابو ہوکرلوگوں کو روندتا چلا گیا۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔کلکٹرکہاکہ یہ حادثہ ٹرک کے ٹائر پھٹنے سے ہوا۔ ٹائر پھٹنے سے ٹرک غیر بے قابو ہو گیا۔ جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کا مناسب علاج کیا جا رہا ہے۔اس حادثے میں ڈیڑھ سالہ بچہ کیانش اور اس کی ماں راکھی بھی زخمی ہو گئے۔ عینی شاہد اور زخمی پوجا کا کہنا ہے کہ اس کے خاندان کے 7-8 لوگ سترونڈا آئے تھے۔ درشن کرنے کے بعد وہ سترونڈا چوراہے پر بس کا انتظار کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک ٹرک بے قابو ہوکر آکر ٹکراگیا، تصادم کے بعد کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔ تادمِ تحریر حکام کا اس سلسلے میں کوئی بیان سا منے نہیں آیا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper