Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

رشڑا میونسپلٹی کے نائب چیئرمین زاہد حسن خان کا سالانہ تقریب اختتام پر

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 28th Dec.

ہگلی28/دسمبر (محمد شبیب عالم) رشڑا میونسپلٹی کے چیئرمین زاہد حسن خان برسوں سے ہرسال پانچ روزہ ملی، سماجی، سیاسی اور ثقافتی تقریب کا انعقاد کرتے ہیں۔ دو وارڈوں پانچ اور چھ پر مشتمل انکے زیرِ اہتمام تقریب کی مقامی لوگوں کا انتظار رہتا ہے انکے تقریبات کی آغاز سے لیکن اختتام تک پورے علاقے میں ایک طرح سے جشن کا ماحول رہتا ہے۔ جو دیکھتے بنتا ہے۔ اس دوران باہری مہمانوں سے لیکر علاقائی لوگوں کا تہہ دل سے استقبال ہوتا ہے ساتھ ہی اعزازات سے بھی نوازے جاتے ہیں ۔ گزشتہ دو سال کورونا وبائی صورتحال میں گزری جسکی وجہ سے سالانہ تقریب کچھ خاص ڈھنگ سے منعقد نہیں ہوسکی ۔ لیکن اس سال نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ بالکل عالیشان طریقے سے سالانہ تقریب کا آغاز ہوا ۔ اس سال گیارہ دسمبر سے تقریب کا آغاز سٹ اینڈ ڈرا مقابلے سے ہوا جس میں پندرہ سو بچے بچیوں نے حصہ لیا ۔ پھر اسکے بعد سترہ دسمبر کو خون عطیہ کیمپ منعقد ہوا جہاں دو سو سے زائد لوگوں نے خون عطیہ کیا ۔ اس موقعے پر مقامی میونسپلٹی کے چیئرمین سے لیکر مقامی ایم ایل اے کے ساتھ ضلع کے کئی اہم ترنمول کانگریس لیڈران مدعو تھے اس دن سبھی مہمانوں کا استقبال بڑے ہی شان و شوکت کےساتھ گلوں ، پھلوں اور مومینٹو سے کیا گیا ۔ پھر اسکے دوسرے ہی دن فری آنکھ جانچ کیمپ لگائی گئی ۔ اسکے بعد 24 دسمبر کو سٹ اینڈ ڈرا میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا ساتھ ہی ملی ، ادبی ، سماجی طور پر بہتر خدمات انجام دینے والوں کو بھی اعزازات سے نوازا گیا اور سالانہ تقریب کے آخری دن 25 دسمبر کو ایک طرف جہاں غریب ضرورت مندوں کے درمیان کمبل، گرم کپڑوں کی تقسیم کی گئی وہیں ضرورت مندوں میں سلائی مشین، بچوں میں اسکالرشپ اور بزرگ شہروں کو اعزاز سے نوازتے ہوئے انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس دن ایم پی کلیان بنرجی دے لیکر ہگلی اور کولکاتا سے بھی کئی مہمان تشریف فرما تھے انکے ہاتھوں سے ضرورت مندوں میں ضروریات کی چیزیں تقسیم کرتے دیکھا گیا۔ تقریب کے اختتام پر نائب چیئرمین زاہد حسن خان نے سب سے پہلے اس پانچ روزہ تقریبات کو کامیاب بنانے والوں کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی سبھی مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اسکے علاوہ اپنے سبھی کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا جو انکی تقریبات کی آغاز سے لیکر اختتام تک پیش و پیش رہے اور کامیابی سے ہمکنار کیا آخر میں انہوں نے علاقائی لوگوں سے گزارش کیا خصوصی طور پر پانچ اور چھ نمبر وارڈ کے لوگوں سے کہ اسی طرح سے انکا بھرپور ساتھ دیتے رہیں تاکہ آئندہ بھی بہتر سے بہتر ملی، ادبی، سماجی، تعلیمی و ثقافتی تقریب کا انعقاد کر سکوں اسکے لئے آپ سبھی سے خصوصی دوا کا طلبگار ہوں اور آئندہ بھی رہونگا۔

About the author

Taasir Newspaper