Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

رونالڈو کا النصر فٹبال کلب سے207 ملین ڈالر سالانہ کا معاہدہ طے

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 2nd Dec.

ٌقاہرہ ، یکم دسمبر : مایہ ناز فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے سب سے بڑے النصر فٹ بال کلب کے ساتھ 207 ملین ڈالر سالانہ کا معاہدہ قبول کر لیا ہے۔ رونالڈو کے النصر فٹ بال کلب کے اس معاہدے کی مدت اڑھائی سال ہو گی۔ورلڈ کلب میں سعودی فٹ بال ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی سامنے آنے کے بعد دنیا کے مایہ ناز فٹ بالر کے ساتھ کیا جانے والا یہ معاہدہ سعودیہ میں فٹ بال کے فروغ اور آئندہ کے لیے اس میدان میں سعودی کھلاڑیوں کی تیاری کا پتہ دیتا ہے۔سعودی عرب کا النصر فٹ بال کلب مملکت کا بہترین اور نمایاں ترین کارکردگی کی شہرت کا حامل کلب ہے۔ النصر نے حال میں سعودی فٹبال چمپئن شپ جیت کر اپنی ٹیم کی مہارت اور مضبوطی کا لوہا منوایا ہے۔ النصر فٹ بال کلب سعودی عرب میں 9 مرتبہ کامیابی اور برتری کا تاج پہن چکا ہے۔2020 اور 2021 میں النصر فٹ بال کلب نے سعودی سپر کپ بھی جیتا ہے۔ ان دنوں فرانسیسی فٹبال روڈی گاریشیا الناصر فٹ بال کلب کو دیکھ رہے ہیں۔ لیکن اس نئے اڑھائی سالہ معاہدے کے بعد الناصر کے کھلاڑیوں کو رونالڈو کی رہنمائی اور تربیت میسر رہے گی۔37 سالہ رونالڈو کا یہ معاہدہ ان کے چالیس سال کی عمر کو پہنچنے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے ماہ نومبر کے شروع میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ سے راستے کی یہ علیحدگی خوشگوار نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے اس امر کا اظہار 90 منٹ پر محیط ایک دھماکہ خیز انٹرویو میں پیرس مورگن کے ساتھ کیا کہ ان کے ساتھ کلب کی طرف سے دھوکہ کیا گیا۔ رونالڈو نے اس موقع پر نوجوان کھلاڑیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسی انٹرویو میں انہوں نے الناصر فٹ بال کلب سعودیہ کے ساتھ اپنے معاہدے کی خبر دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper