Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کیخلاف نہ کھلانے پر گرل فرینڈ کااظہارِ افسوس

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

لندن، 8دسمبر:فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ نہ کھلانے پر ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔پرتگال کی فٹ بال ٹیم کے منیجر فرنانڈو سینٹوز نے کرسٹیانو رونالڈو کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔جارجینا روڈریگز نے فرنانڈو سینٹوز کے فیصلے پر سوشل میڈیا پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے میچ کے بعد انسٹاگرام پر لکھا کہ جب 11 کھلاڑیوں نے ترانہ پڑھا تو سب کی نظریںآپ پر تھیں۔جارجینا روڈریگز نے مزید لکھا کہ کتنی شرم کی بات ہے کہ 90 منٹ تک لوگ دنیا کے بہترین کھلاڑی سے لطف اندوز نہ ہوسکے۔انہوں نے لکھا کہ مداح آپ کا نام لیتے رہے اور چیختے رہے۔دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کو نہ کھلانے سے متعلق منیجر فرنانڈو سینٹوز نے کہا تھا کہ فیصلہ حکمت عملی تھا اور کچھ نہیں۔واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے اہم میچ میں کپتان رونالڈو کے بغیر ہی میدان میں اترنے والی پرتگال کی ٹیم نے سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں 6 گول سے عبرتناک شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper