Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.
:ٹنہ، 8 دسمبر:
آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کو اپنا گردہ عطیہ کرنے والی ان کی دوسری بیٹی روہنی آچاریہ نے کہا ہے کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور ان کے والد بھی ٹھیک ہیں۔ واضح ہو کہ لالو پرساد کے گردے کی پیوند کاری 5 دسمبر کو ہوئی تھی اور روہنی آچاریہ کا آپریشن بھی اسی دن سنگاپور کے ماؤنٹ الزبتھ اسپتال میں کیا گیا تھا۔
اس دن کے بعد جمعرات کے روز روہنی نے خود سوشل میڈیا پر آکر لکھا- ‘ میں اب اچھا محسوس کر رہی ہوں۔ پاپا بھی ٹھیک ہیں۔ آپ کی دعاؤں کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ آپ کی تمام دعائیں کام آئیں۔ میرے دل کی گہرائیوں میں آپ سب کے لیے بہت پیار اور احترام ہے۔ آپ کی دعاؤں نے مجھے بہت طاقت بخشی ہے۔ میرے پاس آپ سب کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ روہنی نے تصویر شیئر کی ہے ، جس میں آپریشن کے بعد جسم میں ڈرینج میڈیکل بیگ بھی نظر آرہا ہے۔
روہنی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے ۔’ میرے اور میرے والد کے لیے دعا کرنے کے لیے دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ٹویٹ کیا، ‘ میری بہن روہنی آچاریہ کی طبیعت اب ٹھیک ہے ۔ سب کا شکریہ، تیجسوی یادو نے ایک ساتھ دو تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جس میں روہنی اسپتال میں داخل ناشتہ کر رہی ہیں اور فتح کا نشان دکھا رہی ہیں۔ وہ اپنے بائیں ہاتھ سے فتح کا نشان دکھا رہی ہے ۔
روہنی نے اسپتال جاتے ہوئے گاڑی سے 5 دن پہلے لکھا تھا – ‘ ہم ہیں راہی پیار کے، پھر ملیں گے چلتے چلتے ۔ تیجسوی یادو کے ٹویٹ پر ان کے فالوورز مختلف ردعمل دے رہے ہیں ۔ زیادہ تر لوگ روہنی آچاریہ کی تعریف کر رہے ہیں۔