Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

رکن اسمبلی اجئے نے صدر اسپتال کے ڈاکٹروں کی سرزنش کی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 7 th Dec.

سمستی پور مورخہ 6 دسمبر (محمد خورشید عالم) سمستی پور میں ٹرین کی زد میں آکر زخمی خاتون کی موت کے بعد سمستی پور کے صدر اسپتال میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ویبھوتی پور کے ماکپا کے رکن اسمبلی اجے کمار واقعہ کی اطلاع پر صدر اسپتال پہنچے اور تحقیقات کرتے ہوئے ڈاکٹروں کو پھٹکار لگایا۔ بتایا جارہا ہے کہ خواتین کو وقت پر خون نہ دینے کی وجہ سے زخمی کی موت ہوگئی۔بتایا جارہا ہے کہ خاتون کی موت کی اطلاع پر ویبھوتی پور کے رکن اسمبلی اجے کمار نے صدر اسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں کی سرزنش کی۔ سوال کیا کہ جب خون دینے والے موجود تھے تو خاتون کو وقت پر خون کیوں نہیں چڑھایا گیا؟ کیا یہاں صرف ریفر کرنے سے کورم پورا ہوتا ہے؟ ماہر ڈاکٹر اور بلڈ بینک ہونے کے باوجود علاج کیوں نہیں کیا گیا؟ایم ایل اے کو ناراض دیکھ کر سول سرجن موقع پر پہنچ گئے اور ایم ایل اے کو یقین دلایا کہ پورے معاملے کی جانچ کی جائے گی اور قصور ثابت ہونے پر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بتادیں کہ ضلع کے ویبھوتی پور بلاک کے ساکھ موہن گاؤں کے رہنے والے شنکر شاہ اور ان کی بیوی کوشلیا دیوی سمستی پور جنکشن پر ٹرین سے اترنے کے بعد پوسا جانے کے لیے بس اسٹینڈ کی طرف ریلوے ٹریک سے پیدل جا رہے تھے تبھی سمستی پور سے مظفر پور کی طرف جا رہی ٹاٹا،چھپرا ٹرین کی زد میں آکر شدید طور پر زخمی ہوگئی تھی جبکہ اسکا شوہر اس حادثے میں بال بال بچ گیا تھا۔زخمی کوشلیا کو علاج کے لئے سمستی پور صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی تھی ۔ ایم ایل اے اجے کمار نے کہا کہ اگر زخمی خاتون کو بروقت خون چڑھایاجاتا تو اسکی جان بچائی جا سکتی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper