Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

ریاض احمد رون سکریٹری BIEکرناٹک کا بیدر دورہ پرمختلف پروگرامس سے خطاب

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.

بیدر۔ 27؍ دسمبر ( ) وزڈم پی یو کالج بیدر میں منعقدہ تقریب سے ریاض احمد رون سکریٹری بی آئی ای بیدر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں صحت وتندرستی عطا کی ہے ، ساتھ ساتھ پڑھنے کا موقع دیا ہے ۔ بہت سے ایسے طلباء ہیں جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن معاشی تنگی کی وجہ سے وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے قاصرہے۔علم سے خدا کی پہچان اور آخرت میں جواب دہی کا احساس پیدا ہو ، آج کے تعلیمی ادارے اللہ کے تصور سے خالی ہیں۔ تعلیمی اداروں میں خدا اور آخرت نہیں ہے۔اس کمی کو پُر کرنے کے لیے بورڈ آف اسلامک ایجویشن کرناٹک یہ کوشش کر رہا ہے کہ گھر گھر اسلامی تعلیم عام ہو ۔نئی نسل اللہ سے قریب ہو جائے ۔ خوف خدا پیدا ہو۔جناب محمد آصف الدین صاحب چیر مین وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر (ایکزیکٹیو فاؤنڈر ممبر BIE)نے پر جوش استقبال کیا اور محمد صلاح الدین فرحان سکریٹری وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدر نے گل پوشی و شال پوشی کی۔اس موقع پر انجینئر عبد الستار امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر، محمد عارف الدین معاون امیر مقامی کی تہنیت پیش کی گئی ۔ محمد عارف الدین معاون امیر مقامی نے استقبالیہ پیش کیا اور مفتی افسر علی نعیمی ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیا۔ الامین عبد المجید خان میموریل ہال بیدر میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے آرگنائزرس کی خصوصی نشست سے ریاض احمد رون سکریٹری BIEنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کا قیام 2002ء میں عمل میں آیا ۔ اس سال 20,000سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا ہے۔ریاست کرناٹک کے تمام اضلاع میں سے سب سے زیادہ شہر بیدر و تعلقہ جات سے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ مزید تعلیمی اداروں کے انتظامیہ اس طرف متوجہ ہوں اور کثیر تعداد میں میں طلبہ و طالبات کا داخلہ کرائیں۔معاشرہ میں تبدیلی اسی وقت آئے گی جب ہم زیادہ متحرک ہوں گے۔آج جس طرح تعلیمی ادارے بڑھ رہے ہیں ، اسی طرح کرائم بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ تزکیہ بھی کریں یہ بہت اعلیٰ مقام ہے۔ ان کے حق میں دعائیں بھی کریں۔ انجینئر عبد الستار صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر نے اختتامی کلمات پیش کیا۔ عبد اللہ مدثر صاحب ضلعی سکریٹری آئیٹا نے کلمات تشکر ادا کیا۔امیر مقامی نے ریاض احمد رون سکریٹری BIEکی شال پوشی و گل پوشی کی۔ اس موقع پر انجینئر عبد الستار صاحب امیر مقامی، مکرم صاحب چیف آرگنائزر BIE بیدر، سید خورشید احمد قادری صاحب اردو ECO بیدر، نظام الدین صاحب آئیٹا ریاستی مشاورتی کمیٹی ممبر، خورشید صاحب صدر آئیٹا ، محمدمعظم صاحب آئیٹا ریاستی مشاورتی کمیٹی ممبر اور بلقیس فاطمہ ریاستی کنوینر آئیٹا (خواتین)کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی ۔آرگنائزر کی کثیر تعداد موجود رہی۔

About the author

Taasir Newspaper