Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Dec
ان دنوں فلمی اداکار ریتک روشن اپنی فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں، وہ ایک بار پھر اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ نظر آئے۔ ریتک روشن گزشتہ رات اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ ڈنر ڈیٹ پر گئے تھے ، جس کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ اس ڈنر ڈیٹ میں صبا کے سابق بوائے فرینڈ اور اداکار عماد شاہ بھی موجود تھے۔ تینوں نے ایک ساتھ کھانا کھایا اور ساتھ وقت گزارا۔ اسی وقت جب تینوں گھر جانے کے لیے نکلے تو ریتک روشن نے عماد شاہ کو گلے لگایا، جس کے بعد صبا آزاد نے بھی انھیں گلے لگا لیا۔ تینوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ ریتک روشن کو ڈیٹ کرنے سے پہلے اداکارہ صبا آزاد نصیر الدین شاہ کے بیٹے عماد کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں۔ بریک اپ کے بعد بھی دونوں اچھے دوست ہیں اور دونوں ایک بینڈ میں ساتھ کام کرتے ہیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد جہاں کچھ سوشل میڈیا صارفین ریتک کی تعریف کر رہے ہیں وہیں کچھ صارفین انہیں ٹرول بھی کر رہے ہیں۔