Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

زخمی کیمرون گرین نے رکھا بارڈر۔ گواسکر ٹرافی کے دوران آسٹریلیا ئی ٹیم میں واپسی کا ہدف

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 29th Dec.

میلبورن، 29 دسمبر: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے آسٹریلیائی آل راؤنڈر کیمرون گرین اگلے سال بھارت کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے دوران واپسیکا ہدف بنا رہے ہیں۔
گرین کو میچ کے دوران تیزگیندباز اینریچ نورٹجے کا باؤنسر لگ گیا لیکن زخمی ہونے کے باوجود آل راونڈر نے بلے بازی کی اور نصف سنچری اسکور کی۔
کرکٹ ڈاٹ کام ڈاٹ اے یونے گرین کے حوالے سے کہا’’ظاہر طور پر آسٹریلیا کے لیے نہ کھیلنے سے دکھ ہوتا ہے۔ میں نے اپنے ڈیبیو کے بعد سے ہر میچ کھیلا ہے،لیکن گھر سے ٹیسٹ کرکٹ دیکھنا قدرے عجیب لگ رہا ہے ۔ لیکن میری جگہ جو کوئی آئے ، امید ہے کہ وہ موقع کا بھرپور فائدہ اٹھائے گا۔ میں اس کے لیے بالکل پرجوش ہوں۔ ٹیم کا حصہ بننے کے لئے یہ بہت اچھا ماحول ہے، اس لیے میں یقینی طور پر اسے مس کرنے جا رہا ہوں۔ میں ٹھیک ہونے اور بھارت جانے کی کوشش کرنے کے لئے جتنا ہوسکے ، اتنا کرنے جا رہا ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا”بہت سے لوگ ہندوستان کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہیں، یہ ذہنی اور جسمانی طور پرمشکل ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک بڑا دورہ ہونے والا ہے۔ ہم ہمیشہ کی طرح تیار ہیں، اس لیے میں اس کا منتظر ہوں‘‘۔

About the author

Taasir Newspaper