Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

سال نو کی آمد پر کٹرہ شری ماتا ویشنو دیوی مندر پر عقیدت مندوں کاہجوم

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

سرینگر ،31دسمبر:جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرہ علاقے کی ترکوٹہ پہاڑیوں میں واقع شری ماتا ویشنو دیوی مندر میں سال نو کی آمد کے پیش نظر ہفتے کو شدید سردیوں کے بیچ عقیدت مندوں کی کافی بھیڑ دیکھی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے عقیدت مندوں، جن میں بچے بھی شامل تھے، کو سال نو کی آمد سے قبل پہاڑی سے اترنے اور چڑھنے کے دوران ’جے ماتا دی‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔دہلی سے آئے ہوئے ایک عقیدت مند نے کہا کہ ’میں یہاں گزشتہ پانچ برسوں سے ہر سال نو کی آمد پر حاضری دیتا ہوں یہاں مجھے کافی سکون ملتا ہے اور یہاں آکر میں ماتا دیوی سے خوشحالی کی دعا کرتا ہوں‘۔ پونم شرما نامی ایک عقیدت مند نے کہا کہ یہاں آکر میں تمام لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’میری دعا ہے کہ ماتا رانی کی تمام لوگوں پر مہربان ہوجائے اور ہر ایک فرد خوش رہے اور سال نو ہم سب کے لئے خوشیاں لے کر آئے‘۔پنجاب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عقیدت مند نے کہا کہ میں ہر سال یہاں اپنی فیملی کے ساتھ آتی ہوں اور یہاں لوگوں کی خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ’میرے لئے یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ سال نو کی آمد پر میں یہاں آ کر اپنے آپ، گھر والوں اور باقی لوگوں کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا کرتی ہوں‘۔

About the author

Taasir Newspaper