Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

سدرشن سنٹرل اسکول میں سائنس نمائش کا انعقاد

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 17 th Dec.

پٹنہ 17دسمبر:- سدرشن سنٹرل اسکول میں سالانہ سائنس نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا افتتاح نالندہ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرکے سی سنہا نے کیا۔ آریہ بھٹ نالج یونیورسٹی کے ڈین اور مدھوبنی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راجیو رنجن پرساد ، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر سمن کمار ملک نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سائنس نمائش پروگرام کی صدارت اسکول کی پرنسپل محترمہ نیتا سنگھ نے کی۔ اس سائنس نمائش میںا سکول کے طلباء نے مختلف موضوعات پر اپنے ماڈلز بنائے اور اپنے مدعو مہمانوں کے سامنے نمائش میں رکھے۔ اس سالانہ تقریب میں اسکول کے سو سے زائد طلباء نے اپنے ماڈلز کی نمائش کی۔ جس میں روڈ سیفٹی، سولر سسٹم، ماحولیاتی تحفظ، اسمارٹ سٹی اور سولر انرجی سمیت مختلف موضوعات کو ڈسپلے کیا گیا۔ ہاتھ سے بنے دستکاروں کی الگ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس سالانہ تقریب میں اسکول انتظامیہ نے طلباء کے والدین کو بھی مدعو کیا تھا۔اس موقع پر نالندہ اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر۔ کے سی سنہا نے طلباء کے ذریعہ بنائے گئے ماڈل اور ان کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے طلباء کو ہمیشہ تخلیقی سوچ رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ طلباء کو ہمیشہ کچھ نیا کرنے کا سوچنا چاہئے اور اپنی توانائی اس میں لگانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشرے کے تمام افراد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر راجیو رنجن پرساد نے اس موقع پر بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور اختراعات کا دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں نئے ٹیلنٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے اور اس کے اچھے نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے ایسے ہونہار بچوں کو سائنس کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں میں بھی فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے یہ بچے کل ملک کی طاقت بنیں گے۔

About the author

Taasir Newspaper