Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

فن فنکار

سدھارتھ شکلا سامعین کے دلوں میں دھڑکتے ہیں

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 11 th Dec.

خوبصورت مسکراہٹ اور اسمارٹ سدھارتھ شکلا 12 دسمبر 1980 کو اشوک شکلا اور ریتا شکلا کے ہاں پیدا ہوئے۔ سدھارتھ نے اپنی اسکول کی تعلیم سینٹ زیویئرس ہائی اسکول، ممبئی سے کی۔ اس کے بعد انہوں نے ممبئی کے رچنا سنسد اسکول ا?ف انٹیریئر ڈیزائن سے بیچلر کی ڈگری لی۔ سدھارتھ نے اپنے کیریئر کا ا?غاز ماڈلنگ سے کیا۔ انہوں نے ایک بار اپنی والدہ کے کہنے پر 2004 میں ماڈلنگ کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ سدھارتھ یہاں بغیر پورٹ فولیو لیے پہنچ گئے۔ جیوری نے سدھارتھ کے لکس کو دیکھ کر ہی منتخب کر لیا تھا۔
سدھارتھ نے اپنی ماں کے کہنے پر بے دلی سے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں نہیں پتہ تھا کہ یہ مقابلہ ان کی قسمت بدل دے گا۔ یہ مقابلہ جیتنے کے بعد انہیں سال 2008 میں ترکی میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ماڈلنگ شو میں بھیجا گیا۔ وہاں بھی سدھارتھ نے جیت کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ اس دوران وہ کچھ اشتہارات میں بھی نظر ا?ئے۔ سال 2008 میں، سدھارتھ نے اپنے ٹیلی ویڑن کا ا?غاز سیریل ’’بابل کا ا?نگن چھوٹے نا‘‘ سے کیا، جو سونی ٹی وی پر نشر ہوتا تھا۔
لیکن اس سیریل سے انہیں کوئی خاص پہچان نہیں ملی۔ اس کے بعد سدھارتھ’’جانے پہچانے سے یہ اجنبی‘‘، ’’ا?ہٹ‘‘، ’’لو یو زندگی‘‘، ’’سی ا?ئی ڈی‘‘ جیسی کچھ سیریلوں میں نظر ا?ئے۔ سال 2012 میں سدھارتھ کلرز ٹی وی پر نشر ہونے والے مشہور سیریل بالیکا ودھو میں بھی نظر ا?ئے۔ اس سیریل میں شیو کے کردار میں ان کی اداکاری کو شائقین کی طرف سے خوب پذیرائی ملی اور انہیں گھر گھر پہچان ملی۔
سدھارتھ جھلک دکھلا جا 6 کا بھی حصہ رہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’’ساودھان انڈیا‘‘ اور ’’انڈیاز گاٹ ٹیلینٹ 6‘‘ اور 7 کو ہوسٹ کیا۔ سال 2013 میں ’’جھلک دکھلا جا6 کے دوران کرن جوہر کی نظر سدھارتھ پر پڑی اور انہوں نے سدھارتھ کو فلم ’’ہمپٹی شرمادلہنیا‘‘ میں اداکاری کرنے کا ا?فر دیا۔ اس فلم میں سدھارتھ اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر ا?ئے۔ فلم میں انگد بیدی کے کردار میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا۔
سدھارتھ نے فیئر فیکٹر، کھتروں کے کھلاڑی سیزن 7 اور بگ باس 13 جیسے رئیلٹی شوز جیت کر شہرت حاصل کی۔ وہ متعدد میوزک البمز میں بھی نظر ا?ئے۔ سدھارتھ کا نام اکثر بگ باس 13 کی مدمقابل شہناز گل کے ساتھ جوڑا جاتا تھا۔ دونوں کی جوڑی کو ناظرین نے بہت پسند کیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper