Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

سری لنکن کھلاڑی کاحوصلہ ، دانت گنوادیئے ، لیکن کیچ نہیں چھوڑا

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8 th Dec.

کولمبو، 8دسمبر:کرکٹ اکثر کھلاڑیوں کے لیے خطرناک بھی ہوجاتا ہے ،جہاں پلیئرز کو زخم اور تکلیف بھی برداشت کرنی پڑتی ہے۔لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے دوران سری لنکا کے کھلاڑی چمیکا کرونارتنے کیچ لینے کے عمل میں اپنے 4 دانت گنوا بیٹھے۔گال گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں کینڈی فیلکنز کے چمیکا کرونارتنے کو کیچ پکڑنے کی کوشش مہنگی پڑگئی، جس میں کامیاب تو ہوگئے ،لیکن بری طرح زخمی ہو کر اپنے 4 دانتوں سے محروم ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق لیگ کے چوتھے میچ میں اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران سری لنکن کھلاڑی کے چہرے پر گیند لگی جس کے فوری بعد ان کے منہ سے خون نکل آیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سری لنکن کھلاڑی کے چہرے پر گیند لگنے سے ان کے 4 دانت بھی ٹوٹے ہیں۔رپورٹس کے مطابق چمیکا کرونا رتنے کو فوری آپریشن کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چمیکا کرونا رتنے کی حالت بہتر ہے وہ آئندہ میچز میں ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔

About the author

Taasir Newspaper