Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 27th Dec.
میرٹھ ،27دسمبر:اترپردیش کے بلند شہر کے ضلع کے ایک گائوں میں 100سے زائد لوگوں نے گھر واپسی پروگرام کے تحت ہندو مذہب میں شمولیت کی یہ پروگرام وشو ہندو پریشد نے خورجہ میں منعقد کیا۔ اور اس میں مقامی ممبر اسمبلی میناکشی سنگھ نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ 20اہل خانہ کے 100افراد نے سناتن دھر م میں پھر سے شمولیت کی ہم ان کا تہہ دل سے استقبال کررہے ہیں۔ ان افراد نے کئی سال پہلے ہندو مذہب کو چھوڑ دیاتھا۔ اس تمام تقریب کا انعقاد صاف وشفاف طریقے سے کیاگیا۔ یہ تقریب ہون سے شروع کی گئی۔والمیکی سماج کے ایسوسی ایشن کے رہنما بھی اس مو قع پر موجود تھے۔اس موقع پر سندیپ والمیکی جس نے ہندو دھرم میں شمولیت کی ۔ کچھ سال پہلے وہ گرجا گھر جاتارہا اور وہاں عائیہ مجلس کرتاتھا لیکن میں نے اب پھر سے ہندو دھر م اپنایا۔ اس موقع پر مقامی پولیس نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔