Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

سڑک حادثات کی تحقیقات کیلئے پولیس اسٹیشنوں میں خصوصی یونٹ بنائی جائے: سپریم کورٹ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 31st Dec.

نئی دہلی، 31دسمبر : سپریم کورٹ نے پورے ملک کے پولیس اسٹیشنوں میں ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ موٹر حادثے کے معاملات کی تحقیقات اور اس سے متعلق دعووں کے تصفیہ کے لیے سہولیات فراہم کی جاسکیں۔جسٹس ایس اے۔ نذیر اور جسٹس جے۔ کے۔ مہیشوری کی بنچ نے ریاستوں کو تین ماہ کے اندر پولیس اسٹیشنوں میں ایک خصوصی یونٹ قائم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کسی حادثے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تین ماہ کے اندر کلیمز ٹریبونل میں حادثے کی اطلاع کی رپورٹ درج کرے۔بنچ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ ریاست کے محکمہ داخلہ کے سربراہ اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل موٹر سے متعلق دعوؤں کے معاملات کی تحقیقات اور سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام تھانوں میں یا کم از کم شہر کی سطح پر ایک خصوصی یونٹ تشکیل دیں گے۔عدالت عظمیٰ نے یہ بھی کہا کہ ایف آئی آر درج کرنے کے بعد متعلقہ تفتیشی افسر موٹر وہیکل ترمیمی رولز 2022 کے مطابق کام کرے اور 48 گھنٹوں کے اندر پہلی حادثے کی رپورٹ کلیمز ٹریبونل کو پیش کرے۔عدالت عظمیٰ کا حالیہ حکم الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر آیا، جس نے موٹر ایکسیڈنٹ کلیمز ٹریبونل (ایم اے سی ٹی) کے حکم کے خلاف دائر اپیل کو خارج کر دیا تھا۔عدالت عظمیٰ کے دو ججوں کے بنچ نے کہاکہ مقدمہ درج کرنے والا افسر متعلقہ گاڑی کے رجسٹریشن، ڈرائیونگ لائسنس، گاڑی کی فٹنس، پرمٹ اور دیگر معاون دستاویزات کی تصدیق کرے گا اور کلیمز ٹریبونل کے سامنے رپورٹ پیش کرے گا۔ متعلقہ پولیس افسر تمام دستاویزات قواعد کے مطابق مقامی زبان میں یا انگریزی میں جمع کرائے جائیں گے۔دعویدار/قانونی نمائندوں کی طرف سے دائر کی گئی پہلی دعویٰ کی درخواست کو برقرار رکھا جائے گا اور بعد میں دعوے کی درخواستوں کو منتقل کر دیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper